جماعت احمدیہ ناگویا، جاپان میں جلسہ سیرت النبی کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ ناگویا، جاپان کو مورخہ ۶؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں ۷۲؍احباب نے شرکت کی۔ نماز ظہر و عصر کے بعد جلسے کا آغاز ہوا۔ افتتاحی کلمات میں مکرم انیس رئیس صاحب نیشنل صدر و مبلغ انچارج نے آنحضورﷺ کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ایک حالیہ خطبہ جمعہ کا آنحضورﷺ کے اسوۂ حسنہ سے متعلق حصہ سماعت کیا گیا جس کا خلاصہ مکرم حزقیل احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے جاپانی زبان میں پیش کیا۔

بعدہٗ مکرم حامد بیگ صاحب صدر جماعت ناگویا نے جماعت و خلافت سے مضبوط تعلق اور دینی تعلیمات پر عمل کی طرف توجہ دلائی۔

اختتام پر نیشنل صدر صاحب کی زیر صدارت سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں سیرت النبیﷺ، شفاعت اور آنحضورﷺ سے محبت کے تقاضوں پر گفتگو ہوئی۔ اجتماعی دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
(رپورٹ:دانیال داؤد۔ مبلغ سلسلہ جاپان)




