افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ برکینافاسو کے گیارھویں طالبعلم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو مدرسة الحفظ برکینافاسو کے گیارھویں طالب علم عزیزم داؤو طاہر احمد ابن داؤو فسینی صاحب نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا۔ عزیزم کا عرصہ تکمیل حفظ قرآن کریم دوسال دس ماہ ہے، فالحمدللہ علیٰ ذالک۔ عزیزم پیدائشی احمدی ہے جبکہ عزیزم کے خاندان میں عزیزم کے والد محترم سب سے پہلے بیعت کرکے احمدیت میں شامل ہوئے۔ عزیزم کا تعلق برکینافاسو کے ریجن ددگو سے ہے۔

مورخہ ۲۷؍ستمبر کو مکرم میاں قمر احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج برکینا فاسومع جملہ مبلغین برکینافاسو بوقت ساڑھے بارہ بجے دوپہر مدرسۃ الحفظ تشریف لائے۔ تلاوت کے بعد مکرم امیر صاحب نے عزیزم داؤو طاہر سے آخری حفظ شدہ سبق سنا اور دعا کروائی نیز عزیزم کو نقد انعام بھی دیا۔

اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم اور ان کے خاندان کے لیے مبارک کرے اور خلافت احمدیہ کے ساتھ اخلاص و وفا میں بڑھائے نیز عزیزم کو عالم با عمل بنائے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ توصیف احمد۔ نگران مدرسۃ الحفظ برکینافاسو)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ہیومینٹی فرسٹ بنگلہ دیش کے زیر انتظام چٹاگانگ کے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button