یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

روز مرّہ دعائیں

صبح شام پڑھنے کی دعا

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 11؍ستمبر2026ء میں رسول اللہ ﷺ کے توکّل علیٰ اللہ کے بارے میں درج ذیل دعا بیان فرمائی

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ جب آپؐ رکوع میں جاتے تو یہ دعا کرتے تھے کہ

اَللّٰھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ اَنْتَ رَبِّیْ

خَشَعَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَدَمِیْ وَلَحْمِیْ وَعَظْمِیْ وَعَصَبِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔

کہ اے اللہ! مَیں نے تیرے لیے رکوع کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور مَیں نے اپنے آپ کو تیرے سپرد کیا اور تجھ پر توکّل کیا۔ تُو ہی میرا ربّ ہے۔ میری سماعت اور بصارت اور خون اور گوشت اور ہڈیاں اور اعصاب اللہ تعالیٰ کے لیے جھک گئے ہیں جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔ (سنن النسائی کتاب التطبیق باب نوع آخر، حدیث 1051)

اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)

حدیث نمبر26

اَلْعَيْنُ حَقٌّ
ترجمہ: نظر لگنا سچ ہے۔

انگریزی الہام

حضرت مسیح موعودؑ

I can what I will do

آئی کین وَیٹ آئی وِل ڈُو *
یعنی میں کرسکتا ہوں جو چاہوں گا۔

(تذکرہ صفحہ 56۔ ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 43

لَا شَكَّ أَنَّ مُحَمَّدًا خَيْرُ الْوَرٰى
رَيْقُ الْكِرَامِ وَ نُخْبَةُ الْاَعْيَانٖ
ترجمہ: بے شک محمد ﷺ خیر الورٰی، معزّزین میں سے برگزیدہ اور سرداروں میں سے منتخب وجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button