حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے خلاف ملک گیر مظاہروں نے شدت اختیار کر لی، جہاں نقاب پوش افراد نے ایپل، ہرمیس اور لوئی وٹون سمیت معروف لگژری برانڈز کے اسٹورز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔ سُپر مارکیٹس اور فارمیسیز کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ شہر لیموج میں مظاہرین نے ۱۴۳؍سال پرانے تاریخی ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی، جس سے عمارت کی چھت گر گئی۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق مظاہروں میں تقریباً پانچ لاکھ پچاس ہزار افراد شریک ہوئے۔ اگرچہ زیادہ تر مظاہرین پُرامن تھے، تاہم بعض نقاب پوش گروہوں نے پولیس اور سرکاری و نجی املاک کو نشانہ بنایا۔ ان واقعات نے فرانس میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش بڑھا دی۔

٭… ۱۵؍اکتوبر کوالیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اڑنے والی کار متعارف کروا دی۔ ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی کمپنی کی نئی الیکٹرک اسپورٹس کار ’روڈسٹر‘کی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ٹیسلا کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کار ناصرف ایک خصوصی ریمپ پر الٹی چلتی دکھائی دی بلکہ ہوا میں بلند ہو کر الٹی گھومنے کے بعد باحفاظت زمین پر بھی اتر گئی۔ کمپنی نے ۲۰۲۸ء تک عوام کے لیے اس کار کی پروڈکشن شروع کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے تاہم اس کی قیمت اور فروخت سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

٭… امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیل کی مدد قبول کر سکتا ہے۔ اسرائیلی مدد قبول کرنے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ایسا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کے امکانات پہلے سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے اس بارے میں فی الحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کے اہم اہداف میں شامل رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر سعودی عرب کے ساتھ شہری جوہری تعاون کے معاہدے کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے جوڑ چکے ہیں۔

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button