لجنہ اماءاللہ برکینافاسو کے ملک بھر میں ریجنل اجتماعات کا کامیاب انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ برکینافاسو کے زیر انتظام حسب روایت امسال بھی ملک کے تمام ریجنز میں سالانہ ریجنل اجتماعات منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات میں لجنہ ممبرات اور ناصرات نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی اور تربیتی سرگرمیوں کے علاوہ علمی و ورزشی مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان اجتماعات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
۱۔ کدگو ریجن: کدگو ریجن کا ریجنل اجتماع ۲۶؍مارچ ۲۰۲۶ء کو ’’اسلام میں عورت کی اہمیت‘‘ کے مرکزی موضوع پر ریجنل ہیڈکوارٹر کی مسجد میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں صدر لجنہ اماء اللہ برکینافاسو کی نمائندگی ایک نیشنل سیکرٹری نے کی۔ اجتماع کی کل حاضری ۶۰؍رہی جس میں ۳۰؍لجنہ ممبرات اور ۳۰؍ناصرات و بچے شامل تھے۔

۲۔ بورومو ریجن: لجنہ اماء اللہ بورومو کا دو روزہ ریجنل اجتماع ’’اسلام کی ترقی میں عورت کا کردار‘‘ کے مرکزی موضوع پر ۱۸و ۱۹؍اپریل کو بورومو شہر میں منعقد ہوا۔ مرکز سے صدر صاحبہ کی نمائندگی میں نیشنل عاملہ کی تین ممبرات نے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع میں کل ۱۲۰؍ممبرات شامل ہوئیں جن میں ۵۰؍لجنہ ممبرات اور ۷۰؍ناصرات تھیں۔
۳۔ لیو ریجن: لجنہ اماء اللہ لیو ریجن کا ریجنل اجتماع ۱۸؍اپریل کو ’’اصلاح معاشرہ میں احمدی مسلمان عورت کا کردار‘‘ کے مرکزی موضوع پر لیو شہر کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوا۔ اجتماع کی کل حاضری ۱۷۸؍رہی جس میں ۹۰؍لجنہ ممبرات اور ۸۱؍ناصرات شامل تھیں، جبکہ مرکز سے نیشنل صدر صاحبہ کی دو نمائندگان نے شرکت کی۔
۴۔ بانفورا ریجن: لجنہ اماء اللہ بانفورا ریجن کا دو روزہ اجتماع ’’قرآن کریم ہماری زندگی کے لیے مکمل راہنما‘‘ کے موضوع پر ۲۵و ۲۶؍اپریل کو بانفورا شہر کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوا۔ نیشنل صدر صاحبہ کی دو نمائندگان نے مرکز سے اس اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کی کل حاضری ۱۹۰؍رہی جس میں ۱۲۰؍لجنہ ممبرات اور ۷۰؍ناصرات شامل تھیں۔
۵۔ تینکودوگو ریجن: لجنہ اماء اللہ تینکودوگو کا ریجنل اجتماع ’’احمدی مسلمان عورت کی ذمہ داریاں‘‘ کے مرکزی موضوع پر ۲۶؍اپریل کو مجلس Mohom میں منعقد ہوا۔ صدر لجنہ اماء اللہ برکینافاسو کی نمائندگی میں نیشنل عاملہ کی دو ممبرات نے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کی کل حاضری ۴۳۲؍رہی جس میں ۳۰۸؍لجنہ ممبرات اور ۱۲۴؍ناصرات و بچے شامل تھے۔

۶۔ گاوا ریجن: لجنہ اماء اللہ گاوا کا دو روزہ ریجنل اجتماع ’’قرآن کریم سیکھنے کی اہمیت‘‘ کے مرکزی موضوع پر ۴و ۵؍اپریل کو گاوا شہر میں منعقد ہوا۔ اجتماع کی کل حاضری ۲۷؍رہی جس میں ۱۳؍لجنہ ممبرات اور ۱۴؍ناصرات شامل تھیں۔ مرکز سے نیشنل صدر صاحبہ کی ایک نمائندہ نے شرکت کی۔
۷۔ ڈوری ریجن: لجنہ اماء اللہ ڈوری کا دو روزہ ریجنل اجتماع ’’اسلام میں تعلیم اور احترام انسانیت‘‘ کے مرکزی موضوع پر ۱۱و ۱۲؍اپریل کو ’محمد آباد‘، ڈوری میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں کل ۱۶۰؍ممبرات شامل ہوئیں جن میں ۹۰؍لجنہ ممبرات اور ۷۰؍ناصرات تھیں۔ سیکیورٹی حالات کی وجہ سے مرکز سے کوئی نمائندہ شرکت نہ کر سکی اور ریجنل انتظامیہ نے خود تمام امور سنبھالے۔
۸۔ ددگو ریجن: لجنہ اماء اللہ ددگو کا دو روزہ ریجنل اجتماع ’’احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی اشاعت میں لجنہ کی ذمہ داریاں‘‘ کے مرکزی موضوع پر ۲و۳؍مئی کو ددگو شہر کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں کل ۲۹۵؍لجنہ ممبرات اور ناصرات نے شرکت کی، جبکہ مرکز سے نیشنل صدر صاحبہ کی تین نمائندگان نے دورہ کیا۔
۹۔ ہوندے ریجن: ہوندے ریجن کا اجتماع ’’پردے کا احترام‘‘ کے مرکزی موضوع پر ۲؍مئی کو ہوندے شہر میں منعقد ہوا۔ یہ نیا ریجن ہے اور ابھی یہاں لجنہ کی تعداد کم ہے۔ اجتماع میں کل حاضری ۳۷؍رہی جس میں ۳۶؍لجنہ ممبرات اور ایک ناصرہ شامل تھی۔ مرکز سے نیشنل صدر صاحبہ کی دو نمائندگان نے اجتماع میں شرکت کی۔
۱۰۔ فادا ریجن: فادا ریجن کا اجتماع ’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘ کے مرکزی موضوع پر ۱۳؍جون کو ریجنل ہیڈکوارٹر فادا کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں صدر لجنہ اماء اللہ برکینافاسو مکرمہ مادام امو باپینا صاحبہ نے شرکت کی۔ آپ کے ہمراہ نیشنل عاملہ کی ایک ممبر بھی تھیں۔ اجتماع میں کل ۲۲۵؍لجنہ اور ناصرات نے شرکت کی۔
۱۱۔ بوبو جلاسو ریجن: بوبو جلاسو ریجن کا دو روزہ اجتماع ۱۳و ۱۴؍جون کو بوبو جلاسو شہر کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوا۔ مرکز سے نیشنل صدر صاحبہ کی دو نمائندگان نے اجتماع میں شرکت کرکے لجنہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اجتماع کی کُل حاضری ۱۵۷؍رہی جس میں ۱۰۷؍لجنہ ممبرات اور ۵۰؍ناصرات شامل تھیں۔
۱۲۔ توگاں ریجن: لجنہ اماءاللہ توگاں کا ریجنل اجتماع ’’لجنہ کے لیے مالی قربانی کی اہمیت‘‘ کے مرکزی موضوع پر ۲۰؍جون کو منعقد ہوا۔ سیکیورٹی حالات کی وجہ سے مرکز سے کوئی نمائندہ اس اجتماع میں شرکت نہ کر سکی۔ اجتماع میں کل ۶۵؍لجنہ ممبرات اور ناصرات نے شرکت کی۔
۱۳۔ کوپیلا ریجن: کوپیلا ریجن کا اجتماع ’’قرآن مجید سیکھنا، سکھانا اور اس پر عمل کرنا‘‘ کے موضوع پر ۲۱؍جون کو مجلس تاغم تینگا میں منعقد ہوا۔ مرکز کی طرف سے نیشنل صدر صاحبہ کی تین نمائندگان نے اجتماع کی کارروائی میں شرکت کی۔ اجتماع میں ۶۰؍لجنہ اور ناصرات نے شرکت کی۔
۱۴۔ واگادوگو ریجن: دارالحکومت واگادوگو ریجن کا دو روزہ اجتماع ’’اسلام میں عورت کی حیثیت‘‘ کے موضوع پر ۲۷و ۲۸؍جون کو منعقد ہوا۔ اجتماع میں نیشنل عاملہ لجنہ اماءاللہ کی واگادوگو میں مقیم تمام ممبرات نے بھی شرکت کی۔ اجتماع کی کُل حاضری ۱۵۰؍ رہی۔
۱۵۔ کایا ریجن: کایا ریجن کا اجتماع ’’بچوں کی تعلیم کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر ۲۸؍جون کو کایا شہر میں منعقد ہوا۔ مرکز کی طرف سے نیشنل صدر صاحبہ کی دو نمائندگان نے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کی کُل حاضری ۵۰؍رہی۔
۱۶۔ وایوگیا ریجن: لجنہ اماء اللہ وایوگیا کا ریجنل اجتماع ’’لجنہ اماء اللہ‘‘ کے موضوع پر ۲۰؍جولائی کو وایوگیا شہر میں منعقد ہوا۔ اجتماع کی کل حاضری ۳۰؍رہی۔
ان تمام اجتماعات کے موقع پر نمائشیں بھی لگائی گئیں جن میں لجنہ ممبرات و ناصرات نے اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی اشیاء پیش کیں۔ ان اجتماعات کے انعقاد سے لجنہ اماء اللہ برکینا فاسو کی ممبرات اور ناصرات کو تعلیمی، تربیتی اور ورزشی میدانوں میں آگے بڑھنے کا بہترین موقع ملا۔ تمام ریجنز کی انتظامیہ نے انتہائی محنت سے ان پروگراموں کو کامیاب بنایا۔
اللہ تعالیٰ ان تمام مساعی کے بہترین نتائج پیدا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ ٹوکیو، جاپان کے مقامی اجتماع کا انعقاد



