افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں سیرت النبی کی تقریب میں جماعتی وفد کی شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۲؍ربیع الاول کے موقع پر سیرالیون میں رسول اللہﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مورخہ ۲۵؍اگست ۲۰۲۶ء کو مختلف تقریبات کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلہ میں مسلمانوں کے مابین اتحاد و اتفاق کے لیے قائم تنظیم Forum of the Islamic Organisation for Peaceful Coexistence in Sierra Leone نے فری ٹاؤن کے Aberdeen Beach میں واقع Family Kingdom Hotel میں ایک وسیع تقریب کا اہتمام کیا جس میں اہل سنت والجماعت، اہل تشیع اور جماعت احمدیہ کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا۔

جماعت احمدیہ سیرالیون کے منتخب نمائندگان نے مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون کی زیر قیادت اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں بعض وزراء، ارکان قومی اسمبلی اور ایران کے سفیر سمیت مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات شامل ہوئیں۔ احمدیہ وفد کا ہوٹل پہنچنے پر پُرجوش استقبال کیا گیا۔

مقررین نے رسول اللہﷺ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں اور آپﷺ کی اعلیٰ صفات کا ذکر کیا۔ دیگر مقررین میں اہل تشیع کے نمائندگان کے علاوہ اہل سنت والجماعت کے صدر بھی شامل تھے۔

جماعت احمدیہ کے وفد کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا گیا۔ مکرم امیر صاحب نے سیرت النبیﷺ بیان کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیا۔ مکرم امیر صاحب نے اس پروگرام کے انعقاد پر Forum of the Islamic Organisation for Peaceful Coexistence in Sierra Leone کا شکریہ ادا کیا اور اس مسرت بخش تقریب میں جماعت احمدیہ کو مدعو کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کے پیغام کو کماحقہٗ دنیا کے کناروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ساؤتومے و پرنسپ کے علاقے ’مونت کافے‘ میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button