اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…نویدالرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ فضل الرحمٰن جہانگیر صاحب نیشنل سیکرٹری تربیت جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی اہلیہ امۃ السلیم صاحبہ (عمر ۶۵؍سال) گذشتہ کئی دنوں سے سخت علیل ہیں اور ڈھاکہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث آکسیجن دی جا رہی ہے۔

٭… دانیال داؤد صاحب مبلغ سلسلہ جاپان لکھتے ہیں کہ مبشر زاہد صاحب صدر جماعت ٹوكیو و نیشنل سیكرٹری تربیت جاپان کی اہلیہ حامدہ زریں صاحبہ بنت مولوی اشرف ناصر صاحب مرحوم(مبلغ سلسلہ) سانس کی تکلیف کی وجہ سے بیمار ہیں۔ موصوفہ اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

احباب جماعت سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ مریضان کو معجزانہ رنگ میں جلد اور کامل شفا عطا فرمائے نیز ہر قسم کی بیماری سے نجات بخشے۔ آمین

٭…٭…٭

اعلان نکاح

مكرم عبدالشکور خان صاحب Darmstadt، جرمنی سے لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے بیٹے عزیزم عبدالاعلیٰ خان صاحب کے نکاح کا اعلان ۱۱؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو مسجد نورالدین، Darmstadt، جرمنی میں بعد از نماز عصر مکرم عدیل خالد صاحب مبلغ سلسلہ نے مدیحہ خان صاحبہ بنت ظفر اسلام خان صاحب، جرمنی کے ساتھ ۸؍ہزار یورو حق مہر پر کیا۔

عزیزم عبدالاعلیٰ خان، حضرت فتح دین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی نسل سے اور مکرم عبدالرشید خان صاحب مرحوم آف خوشاب سابق صدر محلہ دار العلوم وسطی ربوہ کا پوتا ہے نیز ٹھیکیدار منور احمد فاروقی صاحب مرحوم آف دارالشکر ربوہ کا نواسہ ہے۔ اسی طرح عزیزه مدیحہ خان صاحبہ، عبدالسلام ناصر صاحب مرحوم آف بدّوملہی کی پوتی ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ عزیزہ کے نانا مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مرحوم واقفِ زندگی اور سابق ناظر بیت المال و ناظر دیوان پاکستان تھے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتے کو فریقین کے لیے مبارک کرے اور دینی اور دنیاوی خوشیوں کا موجب بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button