حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال: انگلینڈ اور بائرن میونخ کے کپتان ہیری کین (Harry Kane) نے پہلی مرتبہ گولڈن بال ایوارڈ جیت لیا۔ ۲۶؍اکتوبر۲۰۲۶ء کو لندن میں منعقدہ تقریب میں سال کے بہترین مردوخواتین فٹبالرز کوسالانہ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ہیری کین ۲۰۰۱ء میں مائیکل اوون (Micheal Owen) کے بعد Ballon d‘Or حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہیں۔ Kane نے ۲۰۲۵-۲۶ء سیزن میں بائرن میونخ اور انگلینڈ کی جانب سے مجموعی طور پر ۷۳گول کیے۔ خواتین کا گولڈن بال تیسری بار سپینش کھلاڑی Alexia Putellas نے حاصل کیا۔ سپین کے Lamine Yamalکو تیسری مرتبہ بہترین نوجوان کھلاڑی ہونے کے اعزاز حاصل ہوا۔

رگبی لیگ ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے فجی کو ۲۲کےمقابلہ میں ۳۶پوائنٹس سے ہراکردوسری کامیابی حاصل کرلی۔ اسی طرح نیوزی لینڈ نے کوک آئی لینڈز کو ۸۲-۱۶کے واضح فرق سے شکست دی۔

کرکٹ:پاکستان میں جاری سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستان نے لگاتارتین کامیابیاں حاصل کرکےفائنل میں جگہ بنالی جبکہ سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ۴۳۰ رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے کپتان ہیری بروک کی تیزترین ڈبل سینچری کی بدولت چاروکٹوں کے نقصان پر ۴۲۹ رنز بنائے۔ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد سری لنکا نے یہ ناقابلِ یقین ٹارگٹ آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ Pavan Rathnayake نے ۱۳۰، Dasun Shanka نے۵۰ گیندوں پر ۹۷ اور جنتھ لیانگے نے صرف ۲۷گیندیں کھیل کر ناقابلِ شکست ۶۱ رنز بناکراپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا۔ لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں میزبان پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ۲۴۲رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نو وکٹیں ۱۵۴رنز گرگئیں، آخری وکٹ کی ریکارڈ پارٹنرشپ میں شاداب خان اور حارث رؤف نے ۸۹رنزبناکرپاکستان کو حیرت انگیزجیت دلائی۔ شاداب خان نے آٹھویں نمبر پر ۱۱۳؍رنز بناکر عالمی ریکارڈ بنایا۔

فارمولا وَن ریسنگ:۲۵؍اکتوبر کو ہونے والی امریکی گراں پری میں مرسڈیز کے اطالوی ڈرائیور کیمی انتونیلی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ ان کی رواں سیزن میں نویں گراں پری فتح ہے۔ فراری کے Charles Leclerc دوسرے جبکہ ریڈ بُل کے Max Verstappen تیسرے نمبر پر رہے۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button