متفرق شعراء
’’اے مسلمانو! اُٹھو غفلت کو اپنی چھوڑ دو‘‘
روزنامہ الفضل انٹرنیشنل ۱۳؍ستمبر ۲۰۲۵ءکے شمارہ میں حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ کا ایک کلام شائع ہوا جس میں ایک مصرع ہے:
’’اے مسلمانو! اُٹھو غفلت کو اپنی چھوڑ دو‘‘
اس پر خاکسار نے اپنے چار مصرعوں کے ساتھ گرہ لگائی ہے۔
تم بُتِ کبر و انا اے جاہلو! اب توڑ دو
سر پہ اپنے کفر کا بھانڈا اٹھایا پھوڑ دو
وقت ہے تم آسماں والے سے ناطہ جوڑ دو
اب مہار زندگی کو حق کی جانب موڑ دو
’’اے مسلمانو! اُٹھو غفلت کو اپنی چھوڑ دو‘‘
(مبارک احمد ظفر۔ یوکے)
مزید پڑھیں: مسجد فضل برطانیہ کی صدسالہ جوبلی



