اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ نکاح

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۲۴؍اکتوبر ۲۰۲۶ء بعد نمازِ عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل تین نکاحوں کا اعلان فرمایا:

٭…عزیزہ ماریہ عمران بنت مکرم عمران مشتاق صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم کمال الدین احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم نصیرالدین احمد صاحب (یوکے)

٭…عزیزہ صبیحہ سیف (واقفۂ نو) بنت مکرم سفیرالدین سیف صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم ایقان احمد زاہد صاحب ابن مکرم انور احمد زاہد صاحب (یوکے)

٭…عزیزہ عتیقہ منصور ملک (واقفۂ نو) بنت مکرم ظفر منصور ملک صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم افتخار احمد صاحب ابن مکرم امتیاز احمد صاحب (جرمنی)

اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button