ربوہ کا موسم( ۲۳؍تا۲۹؍اکتوبر ۲۰۲۶ء)
۲۳؍اکتوبر جمعۃ المبارک کے روزدن بھر ہلکی ٹھنڈ ی ہوا چلتی رہی۔ہفتے کے دن صبح کے وقت یہی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ سورج نکلنے کے بعد بھی یہ ہوا چلتی رہی جس سے دھوپ کی تمازت میں کمی محسوس ہوتی تھی۔ اتوار کو ہلکی ٹھنڈی ہوا دن بھر چلتی رہی اور موسم خوشگوار بن گیا۔ سوموار کو دن بھر دھوپ چمکتی رہی اور ساتھ ٹھنڈی ہوا کی آمیزش عجیب خوشگوار موسم بنا رہی تھی۔ منگل کا دن بھی ٹھنڈا گزرا۔لیکن دوپہر کے بعد جب ہوا بند ہوئی تو دھوپ کافی گرم محسوس ہونا شروع ہوگئی۔ بدھ کو صبح ہی سے ہوا بند تھی جس کی وجہ سے سورج زیادہ اوپر ہوا تو دھوپ چمک اٹھی اور دن کے وقت گرمی بن گئی۔ جمعرات کو دوپہر کے وقت ہو ا بند ہونے کی وجہ سے گرمی بڑھ گئی تاہم شام کو ہوا چلنے سے ٹھنڈ کی موسم میں آمیزش زیادہ ہوگئی۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۰؍ اور کم سے کم ۱۹؍ درجے سینٹی گریڈ رہا۔
(ابو سدید)




