مجلس انصار اللہ چٹاگنگ مقامی، بنگلہ دیش کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ چٹاگنگ مقامی کے زیر اہتمام چٹاگنگ کے علاقہ راوجان میں واقع آمنہ بشر اولڈ ہوم میں مورخہ ۸؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔ اس دوران ۵۰؍افراد، بشمول خواتین، کا طبی معائنہ کیا گیا اور بلڈپریشر، بلڈ شوگر اور دل کے امراض کی جانچ کے ساتھ مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ علاقہ کے دیگر افراد نے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ مجلس انصاراللہ کی جانب سے اولڈ ہوم کے تمام رہائشیوں کے لیے دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔

کیمپ میں دو ایلوپیتھک ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیں جن میں ایک احمدی اور دوسرے بدھ مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔ دونوں نے مجلس کی اس بے لوث خدمت کو سراہا۔ اولڈ ہوم کے رہائشیوں اور اہل علاقہ نے بھی اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس کار خیر میں ۵؍انصار اور ۶؍خدام نے حصہ لیا۔
اللہ تعالیٰ مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کو مزید خدمت انسانیت کے مواقع عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ہیڈکوارٹر کا غیر حکومتی ادارے کے وفد کا دورہ




