الفضل کی خریداری میں سراسر نفع ہے
روزنامہ الفضل انٹرنیشنل لندن، جماعت احمدیہ کا واحد ترجمان روزنامہ اخبار ہے۔ جماعت احمدیہ ایک تبلیغی اورعلمی جماعت ہے اور اس کی اشاعتِ اسلام کے متعلق کوششیں دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہیں ۔ روزنامہ الفضل کے ذریعے علمی اور تربیتی عالمانہ مقالات اور مضامین کے علا وہ اسلام کی ترقی کے متعلق جملہ خبریں بھی شائع ہوتی ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام کے مجاہدین کی کامیابیوں کا ذکر ہوتا ہے۔ مخالفین اسلام کے اعتراضات کی تردید کی جاتی ہے ۔ سلسلہ احمدیہ کی تنظیموں اور تحریکات کا علم بھی احباب جماعت کو الفضل سے ہی ہوتاہے ۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس روزنامہ کے ذریعے سے ہمارے محبوب آقا امام جماعت احمدیہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات جمعہ،خطابات ، مختلف ممالک کے وفود کی ملاقاتوں میں سوال وجواب اور دیگر لیکچرزپورےانتظام کے ساتھ با تصویر شائع ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ دنیا بھر کی اہم خبریں بھی شائع ہوتی ہیں۔ الغرض روز نامہ الفضل انٹر نیشنل ایک بےنظیر روزنامہ ہے۔ دینی اوردنیوی خبروں کا خزانہ ہے۔ بنابریں اس اخبار کی خریداری میں سراسرنفع ہے ۔ اس کی ویب سائٹ سے استفادہ کریں نیز دیدہ زیب طبع شدہ اخبار الفضل کے خریدار بنیں اور گھر بیٹھے مطالعہ کا لطف اٹھائیں۔ (ادارہ الفضل انٹرنیشنل )




