ارشادِ نبوی
منافق کی چار نشانیاں
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ چار چیزیں جس کسی میں ہوں تو وہ خالص منافق ہے اور جس کسی میں ان چاروں میں سے ایک عادت ہوتو اس میں بھی نفاق کی ہی خصلت ہے یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑدے۔(وہ یہ ہیں) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے اور جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب معاہدہ کرے تو عہد شکنی کرے اور جب جھگڑا کرے تو گالی گلوچ کرے۔
(صحیح البخاری کتاب الایمان باب علامۃ المنافق۔ حدیث۳۴)
مزید پڑھیں: خلافت علیٰ منہاج النبوّۃ



