ارشادِ نبوی
نمازوں کے ذریعہ گناہوں کا مٹنا
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے آنحضرتﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: بھلابتلاؤ تو اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر پانی کی نہر بہتی ہو اور وہ ہر روز پانچ باراس میں نہائے تو کیا تم سمجھتے ہو کہ اس کا اس میں پانچ بار نہانااس کے بدن پر کچھ میل کچیل باقی رکھے گا؟لوگوں نے کہا:نہیں ذرا بھی میل نہیں رکھے گا۔آپؐ نے فرمایا:پس یہی پانچوں نمازوں کی مثال ہے اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ گناہوں کو مٹا دے گا۔
(صحیح البخاری، کتاب مواقیت الصلوٰۃ، باب الصلوٰۃالخمس کفارۃ للخطاء)
مزید پڑھیں: آنحضورﷺ کے بعد شرک اور مخفی خواہشوں کا انذار




