یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ کی ایک جماعت آرنہم میں نئے سال کے موقع پر ریسپشن کا انعقاد

مکرم حمزہ ابتسام صاحب نائب صدر جماعت آرنہم تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ آرنہم میں مورخہ ۱۱؍جنوری ۲۰۲۶ء کو مقامی افراد کو سال نو کی مبارکباد دینے، جماعت احمدیہ کا تعارف کروانے اور ہالینڈ میں جماعت کی دینی و سماجی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ بعد ازاں جماعت آرنہم کی گذشتہ سال کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی، جس میں جماعت کی مختلف سماجی، فلاحی اور بین المذاہب کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔

اس کے بعد مکرم سفیر احمد صدیقی صاحب مربی سلسلہ نے وضاحت کی کہ مسلمان نئے سال کو محض دنیاوی انداز میں نہیں مناتے بلکہ اسے شکرگزاری، خود احتسابی اور جماعتی و خاندانی تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع سمجھتے ہیں۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا حوالہ دیتے ہوئے صحت اور وقت کو دو عظیم نعمتیں قرار دیا اور فرمایا کہ حقیقی شکرگزاری اعمال کے ذریعے ظاہر ہونی چاہیے۔ آپ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ایک مومن کو اپنے لیے پسند کی جانے والی بھلائی دوسروں کے لیے بھی پسند کرنی چاہیے۔

تقریب کے ایک خصوصی حصے میں ویسٹرفورٹ کے میئر Arend van Hout نے بطور معزز مہمان اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے مقامی برادریوں کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا اور امن، باہمی تعاون اور سماجی روابط کے فروغ میں جماعت احمدیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا۔ الحمدللہ، اس تقریب میں ۴۰؍مہمانوں نے شرکت کی۔

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button