متفرق شعراء

’’رنگِ تقویٰ سے کوئی رنگت نہیں ہے خوب تر‘‘

حضرت صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سنایا کرتے تھے کہ ابوبکر کو جو تم پر فضیلت ہے
نماز اور روزے سے نہیں بلکہ اس شے کی وجہ سے ہے جو اس کے دل میں ہے۔

(خطبات محمود جلد ۴ صفحہ۸)


ہے وہی وجہِ فضیلت جو تمہارے دل میں ہے
یعنی وہ تقوی کی دولت جو تمہارے دل میں ہے

خشک سجدے خوش نہیں کرتے کبھی دادار کو
ہے اسی رقّت کی قیمت جو تمہارے دل میں ہے

جب تلک گھائل نہ ہو، دلبر بھی دل کا کیا کرے
پس دکھاؤ زخمی حالت جو تمہارے دل میں ہے

یار کی دھن، بے قراری، گریہ و دامان دشت
عاشقی کی ہے علامت جو تمہارے دل میں ہے

’’رنگِ تقویٰ سے کوئی رنگت نہیں ہے خوب تر‘‘
دیکھ لو پھر کیا ہے رنگت جو تمہارے دل میں ہے

گوہرِ تقویٰ کے ہو طالب تو بڑھنی چاہیے
وہ خلافت کی محبت جو تمہارے دل میں ہے

(طارق محمود طاہر ۔ جامعہ احمدیہ نائیجیریا)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button