متفرق شعراء

سورہ اخلاص (منظوم ترجمہ)

نام سے اللہ کے آغاز ہے
وہ قدیر و قادر و ممتاز ہے

کہہ دو وہ اللہ ربِ کائنات
ایک ہے وہ، بے مثال اُس کی ہے ذات

وہ غنی ہے، بے نیاز و لازوال
جس کی چوکھٹ پر جھکے جاہ و جلال

ذات اُس کی ہر ولادت سے ہے دُور
نور اُس کا سرمدی، ابدی ہے نور

نہ کسی کا باپ، نہ بیٹا ہے وہ
شان میں یکتا ہے وہ، تنہا ہے وہ

ہر تعلق سے منزہ اُس کی ذات
اُس کے قبضے میں ہے ساری کائنات

عظمتوں میں کوئی اُس جیسا نہیں
کوئی اُس کا ہمسر و ہمتا نہیں

دے گواہی دل کہ ہے وہ بے عدد
وہ اکیلا ہے، وہی ربِ صمد

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

مزید پڑھیں: میں ادنیٰ سی تری بندی مجھے تُو بخش دے مولا

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button