اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواستہائے دعا
٭… مبشر احمد عابد صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کا طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں دل کا آپریشن ہوا ہے۔ ایک ٹانکے میں مسئلہ ہے۔
٭… منیب احمد صاحب آف Wertheim جماعت اشافنبرگ، جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے سسر رفیق احمد صاحب آف راولپنڈی، پاکستان حال مقیم Wertheim جرمنی گذشتہ چند روز سے شدید علیل ہیں۔ اس وقت مسیو کلینک ہسپتال Würzburg کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔
احباب جماعت جملہ مریضان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں-اللہ تعالی انہیں جلد از جلد کامل صحت عطا فرمائے، ہر قسم کی بیماری اور پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے اور اپنے فضل و کرم سے تکالیف سے نجات دے۔ آمین
سانحہ ارتحال
طاہر محمود کلہ صاحب آف جماعت احمدیہ سانکٹ گالن، سوئٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی خوشدامن اور مکرم چودھری عصمت اللہ صاحب رکن جماعت زیورخ حلقہ مشتاق کی والدہ محترمہ نسیمہ عزیز صاحبہ اہلیہ چودھری عزیز احمد صاحب چند دن کی علالت کے بعد مورخہ ۸؍دسمبر ۲۰۲۵ء کی صبح ۸۷؍سال کی عمر میں بقضائے الٰہی پاکستان میں وفات پاگئیں۔ اناللہ و انا الیہ راجعون
مرحومہ کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد صاحب (ربوہ) درویش قادیان کی بیٹی تھیں۔ آپ اوائل عمری سے ہی صوم و صلوٰۃ کی پابند اور چندوں کی ادائیگی میں باقاعدہ تھیں۔ نظام جماعت کی اطاعت اور خلفائے سلسلہ سے محبت و وفا ان کی طبیعت کا خاصہ تھا۔ مرحومہ نے اپنی ساری اولاد کی مثالی اور نیک تربیت کی۔ آپ کے دو بیٹے ضلعی قیادت میں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ اسی طرح آپ کی باقی اولاد بھی جماعت سے اخلاص و وفا کا تعلق رکھتی ہے۔ مرحومہ ماشاء اللہ موصیہ تھیں اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ سے رحمت و مغرت کا سلوک فرمائے، نیز جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
٭…٭…٭



