بنگلہ دیش کی مقامی جماعت اسلام گنج ضلع سنام گنج میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ دیش کی جماعت اسلام گنج کو مورخہ ۱۴؍دسمبر ۲۰۲۵ء بروز اتوار ایک مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ صبح ۱۰؍بجے مکرم رفیق احمد صاحب نائب صدر جماعت احمدیہ اسلام گنج نے دعا کے ساتھ اس بابرکت کیمپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مکرمہ ڈاکٹر ریبیکا سلطانہ صاحبہ (Gynecologist) نے بالخصوص خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات تجویز کیں۔ مجموعی طور پر ۳۵؍مریضوں نے مفت علاج سے استفادہ کیا جن میں ۲۰؍غیراز جماعت احباب جبکہ ۱۵؍احمدی شامل تھے۔ اس کارِ خیر میں ۴؍افراد نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں۔
مکرم نائب صدر صاحب کی دعا کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ، آسٹریلیا میں The Big Iftar پروگرام کا کامیاب انعقاد




