ایشیا (رپورٹس)

بنگلہ دیش میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سفیر کا جماعت احمدیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دَورہ

مورخہ ۹؍اپریل ۲۰۲۶ء کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بنگلہ دیش میں متعین سفیر برنٹ ٹی کرسٹینسن (Brent T. Christensen) نے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ہیڈکوارٹر دارالتبلیغ بخشی بازار، ڈھاکہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ امریکی سفارت خانہ ڈھاکہ کے عہدیدار ہرمانسکی بارنرڈ بھی موجود تھے۔

مکرم عبد الاوّل خان چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ سفیر امریکہ صبح ۱۰؍بجے بخشی بازار پہنچے اور انہوں نے مسجد کا دورہ کیا۔ اس کے بعد جماعت احمدیہ کی طرف سے ۷۶؍زبانوں میں شائع شدہ تراجم قرآن مجید کی نمائش کا بھی دورہ کیا اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔

بعد ازاں مرکزی لائبریری میں ایک نشست منعقد ہوئی جس میں نیشنل عاملہ کے بعض ارکان، مربیان سلسلہ اور معاشرے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے احمدی احباب موجود تھے۔

اس موقع پر انہیں جماعت کی طرف سے شائع شدہ انگریزی کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں جن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات و مکتوبات پر مشتمل کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ حضرت محمد ظفر اللہ خانؓ کی کتاب ’Muhammad(saw): Seal of the Prophets‘ شامل تھیں۔

دورہ کے آخر پر تصاویر بھی لی گئیں۔

(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ لٹویا کی بُک فیئر میں شمولیت

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button