اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
مبارک احمد طاہر صاحب سیکرٹری مجلس نصرت جہاں سانس لینے میں تکلیف کے سبب ۲؍جون سے طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں زیرِعلاج ہیں۔احباب جماعت سے خصوصی درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین
سانحہ ہائے ارتحال
٭…نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ ۲۴؍اپریل ۲۰۲۶ء کو احسان الرحمٰن بھوئیاں صاحب ابن ہارون الرشید بھوئیاں صاحب، عمر ۷۰؍سال، کینسر کے باعث وفات پا گئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون
مرحوم کا تعلق کڈا جماعت، ضلع برہمن باڑیہ، بنگلہ دیش سے تھا۔ آپ پیدائشی احمدی نیز موصی بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو زعیم اعلیٰ مجلس انصاراللہ سمیت جماعت کے مختلف عہدوں پر خدمت دین کی توفیق ملی۔
مورخہ ۲۴؍اپریل کو نماز جمعہ کے بعد مکرم شمس الاسلام صاحب معلم وقف جدید نے نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد کڈا جماعت کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ کے ایک صاحبزادے محبوب الرحمٰن صاحب کو مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کے صدر کے طور پر خدمت کی توفیق مل چکی ہے۔
٭… مبارکہ ملک صاحبہ آف جرمنی تحریر کرتی ہیں کہ خاکسارکی پیاری بیٹی روبینہ حیات بنت ملک فخر حیات صاحب مورخہ ۱۸؍فروری ۲۰۲۶ءکو عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گھر آتے ہوئے کار ایکسیڈنٹ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
میری بیٹی مورخہ ۲۱؍اپریل ۱۹۹۹ء کو پیدا ہوئی۔ بچپن سے ہی جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر شوق سے حصہ لیتی تھی۔ تعلیمی طور پر ہمیشہ نمایاں رہنے کی کوشش کرتی تھی اور جرمنی میں Bio Tech Lab میں بطور ٹیکنیشن کام کر رہی تھی۔ بہت رحمدل اور خدا ترس تھی۔ اپنے خاندان کے لوگوں سے بھی بڑھ چڑھ کر حسن سلوک کرتی تھی۔ جس کسی کو مدد کی ضرورت ہوتی اس کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتی تھی۔ بہن بھائیوں کے ساتھ بھی بہت محبت سے پیش آتی تھی۔ والدین کی اطاعت کرنا اپنا فرض سمجھتی۔ جب وہ جرمنی سے عمرہ کے لیے جا رہی تھی تب بھی جماعتی کتب کو ساتھ رکھ لیا تاکہ سفر کے دوران مطالعہ کر سکے۔ خلافت سے بےانتہا عقیدت اور محبت تھی۔ جب کبھی جلسہ سالانہ جرمنی پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو دیکھتی تو جذباتی کیفیت طاری ہو جاتی۔ تبلیغ کے پروگراموں کے لیے غیرملکی لوگوں خصوصا ًجرمن احباب کو اکثر بلاتی تھی۔ چندہ جات کی ادائیگی میں بہت باقاعدہ تھی۔ موصوفہ ملک سلطان احمدصاحب ذیلدار آف کھوکھر غربی کی نواسی اور ملک الف خان صاحب آف کھوکھرغربی کی پوتی تھی۔
عزیزہ کا جنازہ ۲۵؍فروری کو Weingarten، جرمنی میں مکرم مبارک احمد تنویر صاحب مبلغ انچارج جرمنی نے پڑھایا۔ اسی طرح ہمارے لیے یہ بھی بہت سعادت کی بات ہے کہ مورخہ ۱۸؍اپریل۲۰۲۶ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےنماز جنازہ غائب پڑھائی۔
اللہ تعالیٰ مرحومین سے مغفرت و رحمت کا سلوک فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
اعلانات ولادت
نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش یہ اعلانات ولادت بھیجتے ہیں:
٭… اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے مورخہ ۲؍مئی ۲۰۲۶ء کو نعام الحسن صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش اور کوثر جمال صاحبہ کو ایک بیٹی سے نوازا ہے، الحمدللہ۔ نو مولود کا نام ‘امیرہ حسن’ رکھا گیا ہے۔ بچی کے دادا سرور مرشد صاحب بنگلہ دیش جماعت کے نیشنل سیکرٹری وصایا کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
٭… اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے مورخہ ۸؍جون ۲۰۲۶ء کو محمد تعریف حسین صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش اور سہانہ اسلام صاحبہ کو ایک بیٹے سے نوازا ہے، الحمدللہ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت نو مولود کو وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے اور بچے کا نام ‘انور احمد’ عطا فرمایا ہے۔ الحمدللہ
بچے کے دادا امیر حسین صاحب بنگلہ دیش میں معلم وقف جدید کے طور پر لمبے عرصے سے خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نو مولودگان کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی سے نوازاے، نیز خادم دین اور نافع الناس وجود بنائے۔ آمین
اعلان نکاح
نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہمورخہ ۶؍جون ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ بنگلہ دیش جماعت کے ہیڈ کوارٹر دار التبلیغ بخشی بازار ڈھاکہ میں مہدی حسن بھوئیاں صاحب مبلغ سلسلہ ولد محمد مبشر بھوئیاں آف جماعت کڈا ضلع برہمن باڑیہ کے ساتھ یاسمین خاتون صاحبہ بنت محمد یاسین علی صاحب آف جمال پور جماعت کے نکاح کا اعلان ہوا جو مبلغ ۲؍لاکھ ایک روپیہ بنگلہ دیشی ٹکہ حق مہر پر طے ہوا۔ شاہ محمد نور الامین صاحب مبلغ سلسلہ نے نکاح پڑھایا۔
اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔ آمین
٭…٭…٭



