آسٹریلیا (رپورٹس)

فجی میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مئی و جون ۲۰۲۶ء کے دوران یوم خلافت کی مناسبت سے فجی کی جماعتوں میں ریجنل اور مقامی سطح پر جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد کیا گیا۔ ان جلسوں میں احمدیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ غیر از جماعت اور زیر تبلیغ افراد نے بھی شرکت کی۔ ان جلسوں کی رپورٹ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

جماعت صووا:اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ صووا کو ۷؍جون بروز اتوار مسجد فضل عمر، صووا میں جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے خدام نے وقار عمل، مسجد کی تزئین و آرائش اور لنگر کے انتظام میں بھرپور حصہ لیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح ۱۱؍بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں صدر صاحب جماعت صووا نے اپنی استقبالیہ تقریر میں خلافت کی اہمیت اور احباب جماعت کے خلیفۂ وقت سے زندہ تعلق پر روشنی ڈالی۔ ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’خلافت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ از مکرم ڈاکٹر بریبو صاحب، ’’خلافت: امت مسلمہ کے اتحاد کا واحد حل‘‘ از مکرم عظیم اسحاق صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ فجی اور ’’خلافت، قرب الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے‘‘ از مکرم حذیفہ بن عباس صاحب۔ ایک نظم کے بعد خاکسار (امیر و مبلغ انچارج فجی) نے اپنی اختتامی تقریر میں خلافت کی صداقت، اہمیت اور برکات بیان کرتے ہوئے احباب جماعت کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ پروگرام دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں اور شاملین کے لیے ظہرانے کا بھی انتظام تھا۔ جلسہ میں ۷۰؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ

احمدیہ مسلم پرائمری سکول لٹوکا:اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیہ مسلم پرائمری سکول لٹوکا کو ۲۷؍مئی بروز بدھ جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا جس کے بعد مکرم اسد محمود صاحب مبلغ سلسلہ نے بچوں کو آسان الفاظ میں یوم خلافت کی اہمیت، اس کے پس منظر اور جماعت میں یہ دن کیوں منایا جاتا ہے کے بارے میں بتایا۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس پروگرام میں ۴۸۹؍بچوں نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

ناندی جماعت:جماعت احمدیہ ناندی کو ۳۱؍مئی بروز اتوار جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ نماز مغرب و عشاء کے بعد جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم اقبال خان صاحب صدر جماعت ناندی نے استقبالیہ تقریر کی۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’خلافت کی برکات‘‘ از مکرم اشفاق خان صاحب، ’’خلافت قرب الٰہی کا ذریعہ‘‘ از مکرم اسد محمود صاحب مبلغ ویسٹرن ریجن اور ’’خلافت کی اہمیت و برکات‘‘ از خاکسار (امیر و مبلغ انچارج فجی)۔ خاکسار نے احباب جماعت کو خلافت سے تعلق مضبوط کرنے کی تلقین کی اور پھر دعا کروائی۔ بعد ازاں شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ جلسہ میں ۵۴؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ

جماعت مارو:جماعت احمدیہ مارو کو ۲؍جون کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ نماز عصر کے بعد جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا جس کے بعد صدر صاحب جماعت مارو نے استقبالیہ تقریر کی۔ بعد ازاں ’’خلافت‘‘ کے موضوع پر ایک تقریر اور دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

جماعت تاوئیونی:جماعت تاوئیونی نے ۷؍جون بروز اتوار مسجد بیت الجامع میں جلسہ یوم خلافت منعقد کیا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد ’’خلافت‘‘ کے موضوع پر تقاریر پیش کی گئیں۔ مکرم طارق احمد رشید صاحب مبلغ سلسلہ نے خلافت کی برکات، اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے واقعات اور خلافت سے مضبوط تعلق کی اہمیت بیان کرتے ہوئے احباب جماعت کو خطبات اور ایم ٹی اے پروگرامز باقاعدگی سے دیکھنے، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو دعائیہ خطوط لکھنے اور خلافت سے وفا و اطاعت کے معیار بلند کرنے کی تلقین کی۔ اختتام پر دعا کروائی گئی اور یوم خلافت کے حوالہ سے مجلس سوال و جواب کا بھی انعقاد ہوا۔ بعد ازاں لجنہ اماء اللہ کا ایک مختصر تربیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے خلافت کے متعلق ممبرات سے سوالات کیے اور حضور انور کے پروگرامز دیکھنے کی اہمیت اجاگر کی۔ بعد ازاں نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں۔ کل حاضری ۱۳؍رہی۔

جماعت ولودہ: جماعت ولودہ کو ۲۹؍مئی ۲۰۲۶ء بروز جمعۃ المبارک جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد تین تقاریر پیش کی گئیں: ’’خلافت کی برکات‘‘از مکرم خواجہ فیض احمد صاحب، ’’خلافت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ از مکرم محمد افضال صاحب اور ’’خلافت: امت مسلمہ کے اتحاد کا واحد حل‘‘ از مکرم سیف اللہ مجید صاحب مبلغ سلسلہ۔ جمعہ کی نماز کے بعد احباب جماعت کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ جلسہ کی حاضری ۲۹؍رہی۔ الحمدللہ

جماعت نسروانگا: جماعت نسروانگا کو ۲۹؍مئی کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز دوپہر تین بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا جس کے بعد صدر صاحب جماعت نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور جلسہ کی اہمیت بیان کی۔ پھر مکرم مبارک شاہ صاحب نے ’’خلافت کی اہمیت و برکات‘‘ اور مکرم سیف اللہ مجید صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ نماز عصر کے بعد احباب جماعت کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ جلسہ کی حاضری ۱۹؍رہی۔

جماعت سینگاگا: جماعت سینگاگا کو ۲۹؍مئی کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد دو تقاریر پیش کی گئیں:’’قرآن کریم کی روشنی میں خلافت کا قیام‘‘ از صدر صاحب جماعت اور ’’جماعت کی ترقی خلافت سے وابستہ ہے‘‘ از مکرم سیف اللہ مجید صاحب مبلغ سلسلہ۔ جلسہ کی حاضری ۲۰؍رہی۔الحمدللہ

جماعت لمباسہ:جماعت احمدیہ لمباسہ کو ۷؍جون کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا جس کے بعد صدر صاحب جماعت نے یوم خلافت کی اہمیت بیان کی۔ جلسہ میں تین تقاریر پیش کی گئیں:’’خلافت کی برکات از مکرم شاہ ایوب صاحب، ’’خلافت کی اہمیت‘‘ از مکرم عفیف احمد شاہ صاحب اور ’’ہماری ساری ترقیات کا دار و مدار خلافت سے وابستگی میں پنہاں ہے‘‘ از مکرم سیف اللہ مجید صاحب مبلغ سلسلہ۔ نماز ظہر و عصر کے بعد احباب جماعت کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ جلسہ کی حاضری ۴۲؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:نعیم احمد اقبال۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مسجد فضل ریجن، یوکے کے زیر انتظام ’بگ افطار‘ ڈنر کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button