اعلان برائے داخلہ جامعہ احمد یہ یو کے2019ء
جامعہ احمدیہ یوکے کی درجہ ممہدہ کیلئے داخلہ ٹیسٹ (تحریری امتحان و انٹرویو)10اور11جولائی 2019ء کو انشاء اللہ
جامعہ احمدیہ یو کے میں ہو گا۔ داخلہ ٹیسٹ میں شمولیت کے قواعد حسب ذیل ہیں:
تعلیمی معیار : درخواست دہندہ کے کم از کم چھ مضامین میں جی سی ایس ای (GCSE)کم از کم
تین مضامین میں اے لیولز (A-Levels)یا اس کے مسا وی تعلیم میںC گریڈ سے کم گریڈ یا 60%سے کم نمبر نہ ہوں۔
عمر:جی سی ایس ای (GCSE)پا س کر نے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر17سال اور
اے لیولز (A-Levels)پا س کرنے والے طالب علم کی زیادہ سے زیادہ عمر19سال ہونی چاہیے۔
میڈیکل رپورٹ : درخواست دہندہ کی صحت کے متعلق ڈاکٹر (GP)کی طرف سے
تفصیلی میڈیکل رپورٹ انگریزی زبان میں درخواست کے ساتھ منسلک ہونی چا ہیے۔
تحریر ی ٹیسٹ و انٹرویو : در خواست دہندہ کا ایک تحریری ٹیسٹ اور ایک انٹرویو ہوگا۔جس میں سے ہر دو میں پاس ہونا لازمی ہے۔ انٹرویو کیلئے صرف اسی کینڈیڈیٹ کو بلایا جائے گا جو تحریری ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے گا۔ تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے قرآن کریم ناظرہ، وقف نو سلیبس اور انگریزی و اردو زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا بنیادی نصاب ہو گا۔ تاہم ترجمہ قرآن کریم اور کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں بھی
کینڈیڈیٹ کا اس طور پر جائزہ لیا جائے گا کہ اس میں ان کے پڑھنے کا رجحان موجود ہے کہ نہیں۔
درخواست دینے کا طریق : درخواست، متعلقہ درخواست فارم پر درج ذیل دستاویزات کے ساتھ ہی قابل قبول ہو گی:
۱۔ درخواست فارم مع تصدیق نیشنل امیر صا حب ۔۲۔درخواست دہندہ کی صحت کی بابت تفصیلی میڈیکل رپورٹ(بزبان انگریزی )
۳۔ جی سی ایس ای /اے لیولزکے سرٹیفیکیٹ کی مصدقہ نقل۔نتیجہ کے انتظار کی صورت میں سکول یا ٹیوٹر کی طرف سے متوقع گریڈز (Projected Grades) پر مشتمل خط۔۴۔ پاسپورٹ کی مصدقہ نقل۔۵۔ درخواست دہندہ کی ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو۔
متفرق ہدایات : ۱۔ درخواست میں کینڈیڈیٹ کے نام کے سپیلنگ وہی لکھے جائیں جو پاسپورٹ میں درج ہیں۔۲۔ مصدقہ درخواست جامعہ احمدیہ یوکے میں30مئی2019ء تک پہنچنی لازمی ہے، اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔۳۔جامعہ احمدیہ یو کے کا ایڈریس درج ذیل ہے:
Jamia Ahmadiyya UK Branksome Place, Hindhead Road, Haslmere. GU27 3PN
Tel:+44(0)1428647170 / +44(0)1428647173 / Mob:+44(0)7988461368 / Fax:+44(0)1428647188
۴۔ رابطہ کیلئے جامعہ احمدیہ کے اوقات سوموار تا ہفتہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہیں۔
(پرنسپل جامعہ احمد یہ یو کے)