متفرق
جنازہ جلدی لے جانے کی نصیحت
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى اللّٰه عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ
أَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ فَإِنْ تَكُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ وَإِنْ يَكُ سِوَى ذَلِكَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا جنازہ جلدی لے جایا کرو۔
اگر نیک (روح) ہوئی تو تم اچھی چیز آگے لے جا رہے ہو اور اگر نیک نہ ہوئی تو وہ بری ہو گی۔ جسے تم اپنی گردنوں سے اتار دو گے۔
(بخاری کتاب الجنائز باب السرعة بالجنازة حدیث نمبر ۱۳۱۵)



