اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

محمود احمد ملک صاحب واقف زندگی روزنامہ الفضل انٹرنیشنل دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اشرف نواز صاحب (ولد محمد نواز صاحب مرحوم) فالج کے حملے کے بعد قریباً دس ماہ سے بستر علالت پر ہیں۔ اگرچہ طبیعت بہتری کی طرف مائل ہے لیکن رفتار بہت سست ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ خداتعالیٰ اپنے فضل سے علاج میں شفا رکھ دے اور جلد صحت کاملہ عطا فرمادے۔ آمین

سانحہ ارتحال

٭… قاضی عثمان پاشا صاحب انچارج ضلع شولاپور، مہاراشٹرا، بھارت تحریر کرتے ہیں کہ نصیر احمد صاحب ابن نور احمد صاحب آف جماعت احمدیہ سورب، حال مقیم بنگلور، ۸؍اگست ۲۰۲۶ءکوحرکت قلب بند ہونے کے باعث اپنے مولائے حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحوم نیک، مخلص، منکسرالمزاج اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند اور نماز تہجد کا بھی خاص اہتمام کرتے تھے۔ حضرت محمد مصطفیٰﷺ، آپؐ کے عاشق صادق حضرت مسیح موعودؑ اور آپؑ کے خلفائے کرام سے بےحد محبت تھی اور نظام جماعت کے ساتھ گہرا اخلاص و وفا کا تعلق رکھتے تھے۔

مرحوم، مرکزی نمائندگان، مبلغین، معلمین سلسلہ، واقفین زندگی اور خدام کی خدمت کو سعادت سمجھتے تھے اور مہمان نوازی، غرباء و ضرورت مندوں کی مدد، رشتہ داروں سے محبت اور دوست احباب سے خلوص و محبت، ان کے نمایاں اوصاف تھے۔ جماعت احمدیہ سورب، ساگر، شیوموگا، بنگلور، جکور اور دیگر مقامات کے احباب سے ان کے گہرے محبت بھرے تعلقات تھے اور جو شخص ان سے ملتا ان کی خوش اخلاقی، محبت اور خلوص سے متاثر ہوتا۔ جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور واقفین زندگی کی آمدورفت کے لیے اپنی کار پیش کرتے۔ بنگلور میں بک فیئر کی ڈیوٹی کے دوران خاکسار نیز دیگر واقفین زندگی کے لیے خصوصی دعوتوں کا اہتمام بھی ان کی محبت و خدمت کا ایک نمایاں پہلو تھا۔

اللہ کے فضل سے موصوف موصی تھے۔ اپنی اہلیہ کے لیے بہترین شوہر، بچوں کے لیے شفیق والد، دوستوں کے لیے مخلص دوست، پڑوسیوں کے لیے بہترین پڑوسی اور دین کے مخلص خادم تھے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرماتے ہوئے ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ نیز پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے اور انہیں مرحوم کی نیکیاں جاری رکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button