کلام حضرت مسیح موعود ؑ
فارسی منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام

جان و دلم فدائے جمالِ محمدؐ است
خاکم نثار کوچۂ آلِ محمدؐ است
میری جان و دل محمدؐ کے جمال پر فدا ہیں۔
اور میری خاک آل محمدؐ کے کوچے پر قربان ہے
دیدم بعینِ قلب و شنیدم بگوشِ ہوش
در ہر مکاں ندائے جلالِ محمدؐ است
میں نے دل کی آنکھوں سے دیکھا اور عقل کے کانوں سے سنا۔
ہر جگہ محمدؐ کے جلال کا شہرہ ہے
ایں چشمۂ رواں کہ بخلقِ خُدا دہم
یک قطرۂ ز بحرِ کمالِ محمدؐ است
معرفت کا یہ دریائے رواں جو میں مخلوق خدا کو دے رہا ہوں۔
یہ محمدؐ کے کمالات کےسمندر میں سے ایک قطرہ ہے
ایں آتشم ز آتشِ مہرِ محمدؐیست
وایں آبِ من ز آبِ زُلال محمدؐ است
یہ میری آگ محمدؐکے عشق کی آگ کا ایک حصہ ہے
اور میرا پانی محمدؐ کے مصفّا پانی میں سے لیا ہواہے
مزید پڑھیں: الا اے کمر بستہ! بر افترا




