یورپ (رپورٹس)

مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ کا سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۶ء

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ کا سالانہ اجتماع مورخہ ۱۵؍اگست ۲۰۲۶ءکو مسجد بیت المحمود، ایمسٹرڈیم میں ’’قرآن کریم بطور لائحہ عمل‘‘کے مرکزی موضوع پر منعقد ہوا۔

اجتماع کے دوران تلاوت قرآن کریم، نظم، حفظ القرآن اور تقاریر کے مقابلہ جات ہوئے، جبکہ امسال پہلی مرتبہ نمائش کا مقابلہ بھی شامل کیا گیا۔ اطفال میں نئی ’’اطفال ڈائری‘‘ تقسیم کی گئی جس میں وہ نمازوں، تلاوت قرآن کریم اور ہفتہ وار اہداف کا ریکارڈ رکھ سکتے ہیں۔ نیز لجنہ اماء اللہ ہالینڈ کے تعاون سے بک سٹال پر اطفال کے لیے نئی کتب بھی فراہم کی گئیں۔

ان اطفال کی خصوصی حوصلہ افزائی کی گئی جو آئندہ نومبر سے مجلس خدام الاحمدیہ میں شامل ہونے والے تھے اور بطور طفل یہ ان کا آخری سالانہ اجتماع تھا۔ انہیں صدر مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ مکرم سعید احمد جٹ صاحب کی جانب سے ذاتی مکتوب، تحفہ اور سند پیش کی گئی۔ اسی طرح نماز ظہر و عصر کے بعد ان اطفال میں اسناد تقسیم کی گئیں جنہوں نے ماہ رمضان کے دوران تلاوت قرآن کریم کے مقررہ اہداف مکمل کیے تھے۔

اختتامی اجلاس میں تینوں عمر کے گروپس میں مختلف مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ہر گروپ سے ’بہترین طفل‘ کا اعلان کیا گیا۔ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اطفال کو مقابلہ جات کے فوراً بعد انعامات دیے گئے۔ اختتام پر عَلَم انعامی مجلس ایمسٹرڈیم سنٹرم (Amsterdam Centrum) کو دیا گیا۔

اجتماع میں کُل حاضری ۲۳۰ رہی جن میں ۱۲۴؍اطفال اور ۶۰؍مہمانان شامل تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین اور کارکنان کی مساعی کو قبول فرمائے اور انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ یوکے کا ۴۷واں سالانہ اجتماع ۲۰۲۶ء۔ دوسرا دن

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button