ارشادِ نبوی
آنحضرت ﷺ کی محبتِ الٰہی
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عبادت کے لیے کھڑے ہوئے اور ایک آیت کو صبح تک بار بار پڑھتے رہے اور وہ آیت یہ تھی۔اِنۡ تُعَذِّبۡہُمۡ فَاِنَّہُمۡ عِبَادُکَ ۚ وَاِنۡ تَغۡفِرۡ لَہُمۡ فَاِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ۔ کہ اگر تُو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تُو معاف کر دے تو یقیناً تو کامل غلبے والا اور حکمت والا ہے۔
(سنن ابن ماجہ کتاب اقامۃ الصلٰوت و السنۃ باب ما جاء فی القراءۃ فی صلاۃ اللیل حدیث نمبر ۱۳۵۰)
مزید پڑھیں: بد ظنی سے بچنے کی نصیحت




