حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۱ تا ۲۷؍ستمبر ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۲۱؍ستمبر بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکرمکرمہ حامده صدیقہ منان صاحبہ بنت مکرم میاں عبد المنان صاحب مرحوم (ارلز فیلڈ۔ یوکے) اور مکرم عزیز احمد ملک صاحب ابن مکرم ملک محمد شفیع نوشہروی صاحب (وانڈز ورتھ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۲۵؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۸؍ستمبر ۲۰۲۶ء)
٭…۲۷؍ستمبر بروز اتوار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ نیشنل اجتماع سے انگریزی زبان میں بصیرت افروز اختتامی خطاب ارشاد فرمایا۔ حضور انور کے مقام اجتماع میں رونق افروز ہونے کے بعد خدام الاحمدیہ کے چند گروپس کو حضور انور کے ساتھ اجتماع گاہ کے باہر تصاویر کھنچوانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد حضورِانور نے لوائے خدام الاحمدیہ لہرایا اور دعا کروائی۔ بعد ازاں حضور پُر نور اجتماع گاہ میں تشریف لائے اور نماز ظہر و عصر کی امامت فرمائی جس کے بعد حضور انور کی زیر صدارت اجتماع کا اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ حضور انور کا اختتامی خطاب ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے توسّط سے پوری دنیا میں براہ راست دیکھا اور سنا گیا۔ (خلاصہ خطاب کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳؍اکتوبر ۲۰۲۶ء)
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں: آنحضرت ﷺ کا اللہ تعالیٰ سے عشق و محبت



