مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۱۰۵ویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۸؍اگست ۲۰۲۶ء بروز جمعۃ المبارک مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اَور طالب علم عزیزم حمداللہ بکنوتو ولد بابا محمد آف دامنگو (Damongo)، گھانا نے تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی، الحمدللہ۔ عزیزم دامنگو کے پہلے حافظ قرآن ہیں۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم اور سلسلہ کے لیے ہر لحاظ سے مبارک فرمائے۔ آمین

عزیزم نے یکم اکتوبر ۲۰۲۳ء کو قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا اور دو سال، ۱۰؍ماہ اور ۲۸؍دن میں حفظ مکمل کیا۔ انہوں نے مدرسۃ الحفظ کے استاد مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب کی زیر نگرانی حفظ مکمل کیا اور ۲۸؍اگست کو آخری سبق سنایا۔
مدرسۃ الحفظ کے آغاز، یکم مارچ ۲۰۰۵ء سے اب تک اس ادارے سے ۱۰۵؍بچے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ امسال گھانا سے ۹؍طلبہ کا مدرسۃ الحفظ میں داخلہ ہوا ہے جو یکم ستمبر سے تعلیم کا آغاز کریں گے، جبکہ زیر تعلیم طلبہ کی تعداد ۴۳؍ہو جائے گی جن کا تعلق گھانا، گنی بساؤ اور کینیڈا سے ہے۔
(رپورٹ:حا فظ مبشر احمد جاوید۔ مبلغ سلسلہ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی مختلف جماعتوں میں تحریک جدید سیمینارز کا انعقاد



