ایشیا (رپورٹس)

بنگلہ دیش کی مختلف جماعتوں میں تحریک جدید سیمینارز کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو ماہ اگست ۲۰۲۶ء کے دوران ملک کی ۲۳؍جماعتوں میں تحریک جدید سیمینارز منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اکثر جماعتوں میں مرکزی نمائندگان نے شرکت کی۔

سیمینارز میں تحریک جدید کے اغراض و مقاصد، ہماری زندگیوں پر اس کے اثرات، زندگی وقف کرنے کی اہمیت و برکات، تحریک جدید کے مطالبات اور وقف جدید کے اغراض و مقاصد کے موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔

مرکزی نمائندگان نے مختلف جماعتوں میں احمدی احباب کے گھروں میں جاکر اُن سے ملاقاتیں بھی کیں اور بالخصوص ایسے احباب سے رابطہ کیا جو مسجد میں کم آتے ہیں۔ انہیں نماز باجماعت اور مسجد سے تعلق مضبوط کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔

(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: احمدیہ میڈیکل کلینک Porto Novo، بینن کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button