ارشادِ نبوی
اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا نسخہ
حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا یا رسول اللہؐ! مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب میں وہ کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرے اور لوگ مجھ سے محبت کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ اللہ تم سے محبت کرے گا اور اس سے جو لوگوں کے ہاتھوں میں ہے بے رغبت ہو جاؤ لوگ تجھ سے محبت کریں گے۔
(ابن ماجہ ،کتاب الزھد باب الزھد فی الدنیا حدیث نمبر ۴۱۰۲)
مزید پڑھیں: جمعہ مسلمانوں کے لیے عید کا دن ہے



