ایشیا (رپورٹس)

جاپان کے ناگویا شہر کے ثقافتی پروگرام میں جماعتی تبلیغ سٹال اور اسلام احمدیت کا تعارف

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جاپان کے ناگویا شہر کے Minato وارڈ میں ’Mini Asia Village‘ کے عنوان سے مورخہ ۱۱؍اکتوبر ۲۰۲۶ء بروز اتوار ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ احمدی دوست مکرم محمد آصف اقبال صاحب کی دعوت پر جماعت احمدیہ ناگویا کو تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی جس میں مربیان سلسلہ جاپان نے بھی شرکت کی۔

تقریباً ۱۰۰؍سے زائد جاپانی مہمانوں نے سٹال کا دورہ کیا۔ مہمانوں کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی اور ان کے نام اردو میں لکھ کر بطور تحفہ پیش کیے گئے۔

اس موقع پر اسلام و جماعت احمدیہ کی پُرامن تعلیمات، مذہبی ثقافت اور رسم و رواج کا تعارف کروایا گیا۔ بعض مہمانوں نے مسجد بیت الاحد آنے کی خواہش ظاہر کی اور باہمی رابطے بھی قائم ہوئے۔

(رپورٹ:دانیال داؤد۔ مبلغ سلسلہ، جاپان)

مزید پڑھیں: شمالی کینیڈا میں ’وائسز فار پیس کانفرنسز‘ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button