متفرق

ربوہ کا موسم(۱۶تا ۲۲؍اکتوبر ۲۰۲۶ء)

۱۶؍اکتوبر جمعۃ المبارک کے دن قریب آتے ہوئے موسم سرما کی صبح کے وقت کی خنکی موجود تھی، آسمان پر بادل نہ تھے، اس لیے سورج نکلنے سے دھوپ میں تیزی آگئی، ساتھ ہی ٹھنڈی ہوا بھی چلنی شروع ہوگئی جس نے موسم نارمل کردیا تھا۔ ہفتہ کو دوپہر کے وقت ہوا میں تیزی آگئی جس نے موسم میں خنکی کو بڑھا دیا۔ اتوار کو آسمان پر کہیں کہیں بادلوں کی ٹولیاں منڈلا رہی تھیں اور ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی تھی۔ سوموار کو دن بھر ہوا چلتی رہی اور سورج نکلنے کے باوجود دھوپ کی تپش محسوس نہ ہوتی تھی۔منگل کوصبح کے وقت ہوا بالکل بند تھی جس سے حبس ہو جانا چاہیے تھا لیکن خنکی کی وجہ سے سردی کا ماحول بنا ہوا تھا۔بدھ کو ہلکی ہوا رواں دواں تھی اور بادلوں کی وجہ سے دھوپ پوری طرح زمین پر نہیں پہنچ رہی تھی۔ جمعرات کو ہوا تمام دن بند رہی۔ اس ہفتے بار ش نہیں برسی۔اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۱؍ اور کم سے کم ۲۰؍ درجے سینٹی گریڈ رہا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button