اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان ولادت
مکرم سلیم الحق خان صاحب آف لندن، یو کے اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسار کے بیٹے محمد صہیب احمد خان مربی سلسلہ ایم ٹی اے انٹرنیشنل پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ اور بہو عزیزہ ثانیہ احمد کو مورخہ ۱۳؍مئی ۲۰۲۶ء کو ایک بیٹے کے بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت نومولود کو تحریک وقفِ نَو میں قبول فرمایا ہے اور اس کا نام ’سامیہ نور احمد خان‘ عطا فرمایا ہے۔
نومولود، خاکسار کی پوتی اور ناصر احمد رانجھا صاحب آف مہدی آباد، جرمنی کی نواسی ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے نومولودہ کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، اسے نیک، صالحہ، باوفا اور خلافت کی مخلص خادمہ بنائے، والدین کے لیے قرۃ العین ٹھہرائے اور دین و جماعت کی خدمت کرنے والی بنائے۔ آمین



