جماعت احمدیہ میرپور، بنگلہ دیش میں اشاعت سیمینار کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ میرپور، بنگلہ دیش کے زیر اہتمام مورخہ ۱۸؍ستمبر ۲۰۲۶ء بروز جمعۃ المبارک ایک اشاعت سیمینار منعقد ہوا۔

مکرم محمود عالم صاحب امیر جماعت احمدیہ میرپور کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم اور اردو نظم کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔ مکرم جہانگیر بابول صاحب نیشنل سیکرٹری اشاعت نے بنگلہ زبان میں شائع ہونے والے پندرہ روزہ اخبار ’احمدی‘ کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مکرم شیخ مستفیض الرحمٰن صاحب مبلغ سلسلہ بنگلہ ڈیسک ڈھاکہ و ایڈیٹر اخبار ’احمدی‘ نے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی کتب کے مطالعہ کی اہمیت بیان کی۔ مکرم سعید الرحمٰن صاحب نیشنل نائب سیکرٹری اشاعت نے اخبار ’احمدی‘ کی خریداری کی طرف توجہ دلائی۔

آخر پر صدر اجلاس کی مختصر تقریر اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس سیمینار میں کُل ۱۲۵؍مرد و خواتین نے شرکت کی۔ الحمدللہ
اللہ تعالیٰ اس سیمینار کے بابرکت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ چٹاگنگ مقامی، بنگلہ دیش کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد




