ارشادِ نبوی
صحابہ کرامؓ کے انفاق فی سبیل اللہ کے اعلیٰ نمونے
حضرت انسؓ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی لَنۡ تَنَالُوا الۡبِرَّ حَتّٰی تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ(آل عمران: ۹۳) کہ تم ہرگز نیکی کو پا نہیں سکو گے یہاں تک کہ تم ان چیزوں میں سے خرچ کرو جن سے تم محبت کرتے ہو۔ حضرت ابوطلحہؓ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمارا رب ہم سے ہمارے اموال مانگتا ہے۔ یا رسولؐ اللہ! میں آپؐ کو گواہ بناتا ہوں۔ میں اپنی بیرحا ء کی زمین اللہ کی راہ میں دیتا ہوں۔
(صحیح مسلم كتاب الزكاة باب فضل النفقۃ و الصدقۃ علیٰ الاقربین… حدیث نمبر ۱۶۵۱)
مزید پڑھیں: عدل سے فیصلہ کرنے کی فضیلت




