احمد علیہ السلام۔ سیرت و سوانح
آپؑ نے بیعت کاسلسلہ شروع کیاتو پہلے روزچالیس مومنین کاقافلہ تیارہوا۔ اور پھر یہ چالیس کاقافلہ چارلاکھ سے متجاوزہونے لگا۔ کہاں وہ وقت کہ ’’کوئی نہ جانتاتھا کہ ہے قادیاں کدھر‘‘، اورکہاں وہ وقت آگیا کہ ’’اک مرجع خواص یہی قادیاں ہوا‘‘، کہاں وہ وقت کہ ’’لفاظات المواعدکان اکلی‘‘،گھرکے دسترخوان کے بچے کھچے ٹکڑے آپؑ کوکھانے کے لیے ملتے اورکہاں یہ وقت کہ ہزاروں افرادمسیحؑ کے لنگرپر پلنے لگے۔ کہاں وہ وقت کہ ایک اخبارخریدنے کوپیسے نہ ہوتے اور کہاں یہ وقت کہ ہزاروں روپے آپؑ کے چاہنے والے لفافوں میں ڈال کربھیجنے لگے۔ان سب کی بنیاد ، ان کابیج وہ ایک الہام تھا۔ جودیکھتے ہی دیکھتے ایک تناوردرخت بن گیا۔ ایک شجرسایہ داربن گیا۔ کیاجھوٹا الہام اس طرح پھلتاپھولتاہے؟
نبی کی تئیس۲۳؍سالہ زندگی اس کی صداقت کاثبوت
گذشتہ صفحات میں یہ مضمون بیان ہواہے کہ خداتعالیٰ کے مامورکوالہام کےدعویٰ کے بعد ۲۳؍برس کی مہلت مل جائے تو وہ اس کی سچائی کاایک ثبوت اور روشن دلیل بن جاتی ہے۔ جیساکہ آنحضرتﷺ کی حیاتِ مبارکہ دعویٰ کے بعد تیئس برس تھی۔ اس ضمن میں قرآن کریم اور علمائے امت کے کچھ حوالہ جات یہاں مزیدبیان کیے جاتے ہیں۔ جس سے یہ واضح ہوتاہے کہ خدا پر افتراء کرنے والا، اس کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے والابہرحال خدائی تقدیرسے بچ نہیں سکتا۔
قرآنی آیات اور مفتری کی ہلاکت
قَالَ لَہُمۡ مُّوۡسٰی وَیۡلَکُمۡ لَا تَفۡتَرُوۡا عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا فَیُسۡحِتَکُمۡ بِعَذَابٍ ۚ وَقَدۡ خَابَ مَنِ افۡتَرٰی۔ (طٰہٰ :۶۲) (تب) موسیٰ نے ان سے کہا، اے لوگو! تم پر ہلاکت ہو، اللہ پر جھوٹ نہ باندھو ایسا نہ ہو کہ وہ تم کو عذاب کے ذریعہ سے پیس ڈالے، اور جو کوئی (خدا پر) افترا کرتا ہے وہ ناکام ہو جاتا ہے۔
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفۡتَرُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ لَا یُفۡلِحُوۡنَ۔ (النحل: ۱۱۷) جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوتے۔
قُلۡ اِنِ افۡتَرَیۡتُہٗ فَعَلَیَّ اِجۡرَامِیۡ وَاَنَا بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تُجۡرِمُوۡنَ۔ (ہود:۳۶) تُو انہیں کہہ اگر مَیں نے اسے اپنے پاس سے گھڑ لیا ہے تو میرا یہ خطرناک جرم (ضرور) مجھ پر (ہی وبال بن کر) پڑے گا اور (تمہارے جرموں کا وبال مجھ پر نہیں ہو گا کیونکہ) جو خطرناک جرم تم کرتے ہو ان سے میں بیزار ہوں۔
علامہ شہاب الدین محمود آلوسی فرماتے ہیں: ’’وَالْأَصْلُ إِنِ افْتَرَيْتُهٗ فَعَلَيَّ عُقُوْبَةُ اِفْتِرَائِيْ‘‘(تفسیر روح المعانی تفسیر سورت ھود زیر آیت ام یقولون افتراہ…(۳۵)) یعنی سچ یہ ہے کہ اگر مَیں نے افتراء کیا ہے تو مجھے افتراء کی سزا ملے گی۔
اِنَّ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوا الۡعِجۡلَ سَیَنَالُہُمۡ غَضَبٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَذِلَّۃٌ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَکَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُفۡتَرِیۡنَ۔ (اعراف : ۱۵۳) (اس پر اللہ نے فرمایا کہ ) وہ لوگ جنہوں نے بچھڑے کو (عبادت کے لیے) چن لیا۔ ان پر ان کےر ب کی طرف سے غضب نازل ہو گا اور اسی طرح دنیوی ذلت بھی اور ہم افترا کرنے والوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔
وَاِنۡ یَّکُ کَاذِبًا فَعَلَیۡہِ کَذِبُہٗ (المومن: ۲۹)اور اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا وبال اسی پر پڑے گا۔
قُلۡ اِنِّیۡ لَنۡ یُّجِیۡرَنِیۡ مِنَ اللّٰہِ اَحَدٌ ۬ۙ وَّلَنۡ اَجِدَ مِنۡ دُوۡنِہٖ مُلۡتَحَدًا۔(الجن:۲۳) (بلکہ یہ بھی ) کہہ دے (کہ اگر اللہ مجھ پر عذاب نازل کرے تو) مجھے اللہ کے عذاب سے بچانے والا کوئی نہیں اور اس کو چھوڑ کر مَیں کوئی ٹھکانا نہیں پاتا۔
اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِہٖ رَیۡبَ الۡمَنُوۡنِ۔ (الطور:۳۱) کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے (اور) ہم زمانہ کی تباہی کا اس کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔
فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَوۡ کَذَّبَ بِاٰیٰتِہٖ ؕ اُولٰٓئِکَ یَنَالُہُمۡ نَصِیۡبُہُمۡ مِّنَ الۡکِتٰبِ…الخ (الاعراف:۳۸)پس (بتاؤ کہ) اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ (بول کر) افترا کرتا ہو، یا جس نے اللہ کی آیتوں کی تکذیب کی ہو، ان لوگوں کو مقررہ سزا میں سے اپنا حصہ پہنچتا رہے گا۔
اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰٮہُ ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَرَیۡتُہٗ فَلَا تَمۡلِکُوۡنَ لِیۡ مِنَ اللّٰہِ شَیۡئًا… الخ (احقاف: ۹)کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) اس نے اپنے پاس سے بنا لیا ہے تُو ان سے کہہ دے کہ اگر مَیں نے اس کو اپنے پاس سے بنا لیا ہے تو (میں خدا کی سزا کا مستحق ہوں اور) تم مجھے خدا کے عذاب کے کسی حصہ سے بھی بچا نہیں سکتے۔
قُلۡ یٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ اِنِّیۡ عَامِلٌ ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ۔ مَنۡ یَّاۡتِیۡہِ عَذَابٌ یُّخۡزِیۡہِ وَیَحِلُّ عَلَیۡہِ عَذَابٌ مُّقِیۡمٌ۔(الزمر: ۴۰-۴۱)تُو کہہ دے، اے میری قوم! تم اپنی اپنی جگہوں پر عمل کرو، مَیں بھی (اپنی جگہ پر) عمل کروں گا۔ پس تم ضرور جان لو گے۔ (کہ) کس کو ایسا عذاب آتا ہے جو اسے رُسوا کر دیتا ہےاور کس پر وہ عذب آتا ہے جو دائمی ہوتا ہے۔
مفتری کی ہلاکت تورات و انجیل کی رُوسے
۱۔ یرمیاہ میں لکھا ہے: ’’خداوند یوں کہتا ہے ان نبیوں کی بابت جو میرا نام لے کے نبوت کرتے ہیں جنہیں مَیں نے نہیں بھیجا اور جو کہتے ہیں کہ تلوار اور کال اس سر زمین پر نہ ہو گا۔ ایسے نبی تلوار اور کال سے ہلاک کیے جائیں گے۔‘‘ (یرمیاہ: ۱۵/۱۴)
۲۔ استثناء میں ہے : ’’وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا مَیں نے اُسے حکم نہیں دیا یا اَور معبودوں کے نام سے کہے تو وہ نبی قتل کیا جاوے۔‘‘(استثناء: ۲۰/۱۸)
۳۔ ’’اور وہ نبی یا وہ خواب دیکھنے والا (جھوٹا) قتل کیا جائے گا۔‘‘ (استثناء: ۵/۱۳)
۴۔ حزقیل میں ہے: ’’خداوند یہوداہ کہتا ہے کہ مَیں تمہارا مخالف ہوں اور میرا ہاتھ ان نبیوں پر، جو دھوکا دیتے ہیں اور جھوٹی غیب دانی کرتے ہیں چلے گا۔ وہ میرے لوگوں کے مجمع میں شامل نہ ہوں گے۔‘‘ (حزقیل: ۸-۹/۱۳)
۵۔ جھوٹے نبیوں اور ان کے انجام کے متعلق فرمایا: ’’مَیں اپنے غضب کے طوفان سے اُسے توڑ دوں گا او رمیرے قہر سے چھما چھم مینہ برسے گا اور میرے خشم کے پتھر پڑیں گے۔ تاکہ اسے نابود کریں سو مَیں اس دیوار کو جس پر تُم نے کچی کہگل کی ہے توڑ ڈالوں گا اور زمین پر گراؤں گا یہاں تک کہ اس کی نیو ظاہر ہو جائے گی۔ ہاں وہ گرے گی اور تم اس کے بیچ میں ہلاک ہو گے اور جانو گے کہ مَیں خداوند ہوں۔‘‘ (حزقیل: ۱۳-۱۴/۱۳)
۶۔ یسعیاہ میں ہے: ’’خداوند اسرائیل کے سر اور دُم اور شاخ اور نے کو ایک ہی دن میں کاٹ ڈالے گا۔ وہ جو پرانا ہے اور عزت دار وہی سر ہے اور جو نبی جھوٹی باتیں سکھلاتا ہے وہی دُم ہے۔‘‘ (یسعیاہ: ۱۴-۱۵/۹)
۷۔ زکریا میں ہے : ’’اور ایسا ہو گا کہ جب کوئی نبوت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اُسے کہیں گے کہ تُو نہ جیے گا۔ کیونکہ تُو خداوند کا نام لیکے جھوٹ بولتا ہے۔‘‘ (زکریا: ۳/۱۳)
۸۔ ’’اور وہ نبی یا وہ خواب دیکھنے والا (جھوٹا) قتل کیا جائے گا۔‘‘ (استثناء: ۵/۱۳)
۹۔ ’’نبی اور کاہن دونوں ناپاک ہیں۔ ہاں مَیں نے اپنے گھر کے بیچ ان کی برائی پائی۔ خداوند کہتا ہے اس لیے ان کی راہ ان کے حق میں ایسی ہو گی جیسے پھسلنی جگہیں تاریکی کے وقت میں۔ وے ان میں کھدیڑے جا کے وہاں گریں گے کہ مَیں ان پر بَلا لاؤں گا کہ یہ ان سے انتقام لینے کا برس ہے۔‘‘ (یرمیاہ:۱۱-۱۲/۲۳)
۱۰۔ ’’رب الافواج نبیوں کی بابت یوں کہتا ہے کہ دیکھ مَیں انہیں ناگدونا کِھلاؤں گا اور ہلاہل کا پانی پلاؤں گا کیونکہ یروشلم کے نبیوں کے سبب سے ساری سر زمین میں بے دینی پھیلی ہے۔‘‘ (یرمیاہ: ۱۵/۲۳)
۱۱۔ ’’یہ تدبیر یا کام اگر آدمیوں کی طرف سے ہوا تو آپ برباد ہو جائے گا لیکن اگر خدا کی طرف سے ہے تو تم ان لوگوں کو مغلوب نہ کر سکو گے۔‘‘ (اعمال: ۳۸-۳۹/۵)
۲۳ سالہ معیار اور علمائے اہلسنت و الجماعت
۱۔ شرح عقائد نسفی میں لکھا ہے: ’’فَاِنَّ الْعَقْلَ یَجْزِمُ بِاِمْتِنَاعِ اِجْتِمَاعِ ھٰذِہِ الْاُمُوْرِ فِیْ غَیْرِ الْاَنْبِیَاءِ وَ اِنْ یَّجْمَعُ اللّٰہُ تَعَالٰی ھٰذِہِ الْکَمَالَاتِ فِیْ حَقِّ مَنْ یَعْلَمُ اَنَّہٗ یَفْتَرِیْ عَلَیْہِ ثُمَّ یُمْھِلُہٗ ثَلَاثًا وَّ عِشْرِیْنَ سَنَۃً۔‘‘ (شرح العقائد النسفیۃ از علامہ سعد الدین تفتازانی صفحہ ۱۶۷-۱۶۸ مبحث النبوات/اول الانبیاء اٰدم و اٰخرھم محمد علیہما السلام۔ مکتبہ رحمانیہ لاہور) کہ عقل اس بات پر کامل یقین رکھتی ہے کہ یہ امور (معجزات اور اخلاقِ عالیہ وغیرہ) غیر نبی میں نہیں پائے جاتے۔ نیز یہ بھی کہ اللہ تعالیٰ یہ باتیں کسی مفتری میں جمع نہیں کرتا اور یہ بھی کہ پھر اس کو تئیس برس مہلت نہیں دیتا۔(ترجمہ از تفہیمات ربانیہ ازمولانا ابو العطاء جالندھری صاحب صفحہ ۲۰)
۲۔ علامہ ابن القیمؒ ایک عیسائی مناظر کے سامنے بطور دلیل صداقت فرماتے ہیں: ’’وَهُوَ مُسْتَمِرٌّ فِي الِْافْتِرَاءِ عَلَيْهِ ثَلَاثًا وَعِشْرِينَ سَنَةً، وَهُوَ مَعَ ذَلِكَ كُلِّهِ يُؤَيِّدُهُ وَيَنْصُرُهُ ، وَيُعْلِي أَمْرَهُ۔ ‘‘ (زاد المعاد فی ھدی خیر العباد از علامہ ابن قیم۔ ’’ فی قدوم وفد نجران علیہ ﷺ/ فصل فی فقہ ھذہ القصۃ/ مناظرۃ المصنف لاحد علماء اھل الکتاب۔۔۔الخ صفحہ ۵۶۵۔ مؤسسۃ الرسالۃ۔ طبع اول دمشق ۲۰۰۶ء) ترجمہ: یہ کس طرح ممکن ہے کہ جسے تم مفتری قرار دیتے ہو وہ مسلسل تیئس برس تک اللہ تعالیٰ پر افتراء کرتا رہے اور اللہ تعالیٰ بایں ہمہ اس کو ہلاک کرنے کی بجائے اس کی تائید کرے۔ (ترجمہ از تفہیمات ربانیہ صفحہ ۲۰)
۳۔ شرح العقائد کی شرح النبراس میں لکھا ہے: ’’فَاِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمَ بُعِثَ وَ عُمْرُہٗ اَرْبَعُوْنَ سَنَۃً وَ تُوُفِّیَ وَ عُمْرُہٗ ثَلَاثٌ وَّ سِتُّوْنَ سَنَۃً عَلَی الصَّحِیْحِ۔
وَقَدْ اِدَّعٰی بَعْضُ الْکَذَّابِیْنَ النَّبُوَّۃَ کَمُسَیْلَمَۃِ الْیَمَامَ وَ الْاَسْوَدِ الْعَنْسِی وَ سجاح الْکَاہِنَۃ فَقُتِلَ بَعْضُھُمْ وَ تَابَ بَعْضُھُمْ وَ بِالْجُمْلَۃِ لَمْ یَنْتَظِمْ اَمْرُ الْکَاذِبِ فِی النُّبُوَّۃِ اِلَّا اَیَّامًا مَّعْدُوْدَۃً۔ ‘‘ (النبراس علی شرح عقائد از محمد عبد العزیز پرہاروی، صفحہ ۴۴۴۔ مکتبۃ رشیدیہ سرکی روڈ کوئٹہ) کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم چالیس برس کی عمر میں مبعوث ہوئےا ور تریسٹھ سال کی عمر میں حضورؐ کا وصال ہو گیا۔ (گویا حضورؐ بعد دعویٰٔ وحی تئیس برس تک زندہ رہے)
بے شک بعض لوگوں نے نبوت کے جھوٹے دعوے کیے جیسا کہ مسیلمہ، اسود عنسی اور سجاح ہیں لیکن پھر بعض ان میں سے قتل کیے گئے اور بعض نے توبہ کر لی۔ بہرحال کسی جھوٹے مدّعی کی بات چند دن سے زیادہ نہیں رہی۔
۴۔ علامہ ابن قیمؒ فرماتے ہیں:’’نَحْنُ لَا نُنْكِرُ أَنَّ كَثِيرًا مِنَ الْكَذَّابِينَ قَامَ فِي الْوُجُودِ، وَظَهَرَتْ لَهُ شَوْكَةٌ، وَلَكِنْ لَمْ يَتِمَّ لَهُ أَمْرُهُ، وَلَمْ تَطُلْ مُدَّتُهُ، بَلْ سَلَّطَ عَلَيْهِ رُسُلَهُ وَأَتْبَاعَهُمْ فَمَحَقُوا أَثَرَهُ، وَقَطَعُوا دَابِرَهُ، وَاسْتَأْصَلُوا شَأْفَتَهُ هَذِهِ سُنَّتُهُ فِي عِبَادِهِ مُنْذُ قَامَتِ الدُّنْيَا وَإِلَى أَنْ يَرِثَ الْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا۔‘‘ (زاد المعاد فی ھدی خیر العباد از علامہ ابن قیم۔ ’’ فی قدوم وفد نجران علیہ ﷺ/ فصل فی فقہ ھذہ القصۃ/ مناظرۃ المصنف لاحد علماء اھل الکتاب۔۔۔الخ صفحہ ۵۶۶۔ مؤسسۃ الرسالۃ۔ طبع اول دمشق ۲۰۰۶ء) ہم اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ بہت سے کذاب اور جھوٹے مدعی پیدا ہوئے اور ان کی ابتداءً شوکت بھی ظاہر ہوئی لیکن وہ اپنے مقصد کو پا نہ سکے اور نہ ہی ان کی مدت لمبی ہوئی۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کے رسولوں اور ان کے اتباع نے بہت جلد ان کی بیخ کنی کر کے ان کو بے نام و نشان کر دیا اور ان کی گردن توڑ دی۔ ابتداءِ دنیا سے اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں میں یہی سنت رہی اور تا قیامت رہے گی۔(ترجمہ از تفہیمات ربانیہ صفحہ ۲۴ از مولانا ابو العطاء جالندھری صاحبؓ)
۵۔ مولوی رحمت اللہ کیرانوی صاحب فرماتے ہیں: ’’آپ ﷺ احکام الٰہی میں ہر ہر بات سچ ہی کہتے تھے چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ النجم میں فرماتے ہیں:وَمَا یَنۡطِقُ عَنِ الۡہَوٰی۔ اِنۡ ہُوَ اِلَّا وَحۡیٌ یُّوۡحٰی۔ (سورۃ النجم:۴،۳) اور وہ اپنی خواہشِ نفس سے کچھ نہیں بولتے یہ تو حکم ہے بھیجا ہوا۔حق بھی یہی ہے کہ وہ سچ ہی کہیں کیونکہ اگر خدانخواستہ احکامِ الٰہی میں کوئی غلط بات کہیں تو توریت میں مندرج وعدۂ الٰہی کے مطابق قتل کر دئے جائیں اور قرآن پاک میں سورۃ الحاقہ میں آیا ہے: وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَیۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِیۡلِ۔ لَاَخَذۡنَا مِنۡہُ بِالۡیَمِیۡنِ۔ ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡہُ الۡوَتِیۡنَ۔ (سورۃ الحاقہ آیت : ۴۵-۴۷)اور اگر یہ بنا لاتا ہم پر کوئی بات تو ہم پکڑ لیتے اس کا داہنا ہاتھ پھر کاٹ ڈالتے اس کی گردن۔‘‘(ازالۃ الاوہام جلد دوم صفحہ ۳۵۰ فصل سوم (از باب چہارم) از مولانا رحمت اللہ کیرانوی۔ مترجم:ڈاکٹر محمد اسماعیل عارفی۔ مکتبہ دار العلوم کراچی۔ ستمبر ۲۰۱۰ء)
الغرض حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے خداسے الہام پانے کادعویٰ کیا۔ عین سنت نبوی کےمطابق ابتداء میں اپنے قریبیوں ، دوستوں کوبتایا اور اس کے کچھ سالوں بعد ان الہامات کی عام اشاعت کرناشروع کردی۔ یہاں تک کہ ۱۹۰۸ء تک ۳۵برس بیان کرنے میں اور۲۹برس اشاعت کے بعد گزرگئے تھے۔ پہلے پہل آپؑ یکا وتنہاتھے۔ آپؑ کے دوست احباب بھی وہ تھے کہ کبھی کوئی ایک ملنے آگیا اورکبھی دو، یہ وہ وقت تھاکہ آپؑ نے ان کوبتانا شروع کیاکہ میں ملہم من اللہ ہوں۔ پھرآپؑ نے براہینِ احمدیہ میں ان الہامات کوشائع بھی کردیا۔ لوگوں نے آپؑ سے خط وکتابت شروع کی۔ لیکن آپؑ کے ماننے والوں ، آپؑ کے عقیدت مندوں میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہ ہوا۔ یہاں تک کہ جب بیعت لینے کے الہامات ہوئے اور آپؑ نے بیعت کاسلسلہ شروع کیاتو پہلے روزچالیس مومنین کاقافلہ تیارہوا۔ اور پھر یہ چالیس کاقافلہ چارلاکھ سے متجاوزہونے لگا۔ کہاں وہ وقت کہ ’’کوئی نہ جانتاتھا کہ ہے قادیاں کدھر‘‘، اورکہاں وہ وقت آگیا کہ ’’اک مرجع خواص یہی قادیاں ہوا’’، کہاں وہ وقت کہ ’’لفاظات المواعدکان اکلی‘‘، گھرکے دسترخوان کے بچے کھچے ٹکڑے آپؑ کوکھانے کے لیے ملتے اورکہاں یہ وقت کہ ہزاروں افرادمسیحؑ کے لنگرپرپلنے لگے۔ کہاں وہ وقت کہ ایک اخبارخریدنے کوپیسے نہ ہوتے اور کہاں یہ وقت کہ ہزاروں روپے آپؑ کے چاہنے والے لفافوں میں ڈال کربھیجنے لگے۔ان سب کی بنیاد ، ان کابیج وہ ایک الہام تھا۔ جودیکھتے ہی دیکھتے ایک تناوردرخت بن گیا۔ ایک شجرسایہ داربن گیا۔ کیاجھوٹا الہام اس طرح پھلتاپھولتاہے؟ جھوٹی قسم تو ویران کردیاکرتی ہے۔ تباہ وبربادکردیاکرتی ہے۔ اورکوئی بھی دلیل نہ دیکھی جائے۔ آپؑ کوملنے والی ترقی اورنشوونمابتاتی ہے کہ آپؑ سچے تھے۔ آپؑ کے الہام سچے تھے۔ وگرنہ ساری خدائی پرسے اعتباراٹھ جائے گا کہ آج تک توجب سے یہ سورج چانداس زمین پرطلوع ہوئے ہم نے یہی دیکھا، اورسنااو رپڑھا کہ خداپرافتراء کرنے والاکبھی ترقی نہیں کرتا۔ کبھی کامیابی کامنہ نہیں دیکھتا۔ لیکن قادیان میں الہام کادعویٰ کرنے والا نعوذباللہ اگرمفتری تھا توکیسامفتری نکلا کہ آج سے پہلے کبھی اس کی نظیرنہیں ملتی کہ تائیدایزدی نے ہمیشہ اس کے قدم چومے ، خداکی قدرت کاہاتھ ہمیشہ اسی کے ساتھ رہا…
پروہ جومجھ کو کاذب و مکّار کہتے ہیں
اور مفتری و کافر و بدکار کہتے ہیں
ان کے لئے تو بس ہے خدا کا یہی نشاں
یعنی وہ فضل اس کے جومجھ پر ہیں ہرزماں
جو کچھ مری مراد تھی سب کچھ دکھا دیا
میں اک غریب تھا مجھے بے انتہا دیا
جو مفتری ہے اس سے یہ کیوں اتحادہے
کس کو نظیر ایسی عنایت کی یاد ہے
لعنت ہے مفتری پہ خدا کی کتاب میں
عزت نہیں ہے ذرّہ بھی اس کی جناب میں
توریت میں بھی نیز کلامِ مجید میں
لکھا گیا ہے رنگِ وعیدِ شدید میں
کوئی اگر خدا پہ کرے کچھ بھی افتراء
ہوگا وہ قتل ہے یہی اِس جُرم کی سزا
کیا وہ خدا نہیں ہے جو فرقاں کا ہے خدا
پھر کیوں وہ مفتری سے کرے اس قدر وفا
آخر یہ بات کیا ہے کہ ہے ایک مفتری
کرتا ہے ہر مقام میں اس کو خدا بَری
ذلت ہیں چاہتے ، یہاں اِکرام ہوتا ہے
کیا مفتری کا ایسا ہی انجام ہوتا ہے
(براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۱۰-۱۲، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۱۹-۲۱)
مزید پڑھیں: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کابچپن




