حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی صورت میں ختم ہوا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں ۴۴۶؍رنز بنائے۔ Dhananjaya de Silva نے ۱۶۷؍اور Kusal Mendisنے ۱۱۹؍رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز ۴۳۴؍رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ سعود شکیل نے ۹۳؍، محمد طیب عارف نے ۵۷؍اور عرفات منہاس نے ۵۲؍ رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر میزبان پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ۲۸۴؍رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ بنائے۔ سعود شکیل ۹۷؍ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے اپنا اولین ٹیسٹ کھیلنے والےفاسٹ باؤلر ثاقب خان نے ۱۳۰؍رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

فٹبال:یوئیفا نیشنز لیگ کے اہم مقابلوں میں انگلینڈ نے سپین کو تین دو سے شکست دی۔ ۱۵؍نومبر کو میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے دو گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اسی روز بیلجیم نے اٹلی کو چار ایک اور فرانس نے ترکی کو دو ایک سے ہرایا، جبکہ کروشیا نے جمہوریہ چیک کو دو ایک سے شکست دی۔

نیدرلینڈز نے یونان کو سات صفر سے شکست دی، جبکہ جرمنی نے سربیا کو تین ایک سے ہرایا۔ ڈنمارک نے پرتگال کو چار ایک اور ناروے نے ویلز کو تین ایک سے شکست دی۔ جرمنی نے نیدرلینڈز کو پانچ صفر سے ہرایا، جبکہ یونان نے سربیا کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

رگبی لیگ ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے مردوں کے رگبی لیگ ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر مسلسل چوتھی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ۱۵؍نومبر کو برسبین میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ۳۲-۱۲؍سے شکست دی۔ جیک بوسٹاک کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خواتین کے رگبی لیگ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ۳۴-۱۰؍سے شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی Jaime Chapmanنے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ وہ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ ٹرائیز اسکور کرنے کے ریکارڈ کے برابر پہنچ گئیں۔ وہیل چیئر رگبی لیگ کے فائنل میں انگلینڈ نے فرانس کو ۵۰-۳۸؍سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ (ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button