ارشادِ نبوی
تین چاند
حضرت عائشہؓ نے رؤیا میں دیکھا کہ تین چاند ان کی گود میں آ گرے ہیں۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو حضرت عائشہؓ کے حجرہ میں دفن کیا گیا تو حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا کہ یہ ایک چاند ہے اور سب سے بہتر چاند ہے۔ بعد میں حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ بھی اسی حجرہ میں مدفون ہوئے اور خواب پوری ہوئی۔
(مؤطا امام مالک۔ کتاب الجنائز باب دفن المیت حدیث نمبر 489)




