یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ہنگری میں مختلف جلسوں کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ ہنگری کو امسال سیرت النبیؐ، یوم مصلح موعود، یوم مسیح موعود اور یوم خلافت کی مناسبت سے جلسہ جات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

جلسہ سیرت النبیؐ: مورخہ ۲۴؍جنوری کو شام چھ بجے جلسہ سیرت النبیؐ منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:’’آنحضور ﷺ کا مزاح از مکرم قاصد احمد صاحب، ‘‘خواب میں آنحضرتؐ کی زیارت از مکرم عبد الستار بھٹی صاحب اور ’’آنحضورؐ کا اشعار پڑھنا‘‘ از مکرم سلمان احمد صاحب۔ آخر پر خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے سیرت النبیؐ کے حوالے سے بعض اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ اختتامی دعا کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ کُل حاضری ۱۰؍رہی۔

جلسہ یوم مصلح موعود: مورخہ ۲۸؍فروری کو شام چھ بجے جلسہ یوم مصلح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ کے بعد خاکسار نے ’’ناموس رسالت کے لیے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمات‘‘ پر روشنی ڈالی۔ دعا کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ حاضری ۱۴؍رہی۔

جلسہ یوم مسیح موعود: مورخہ ۲۱؍مارچ کو شام پانچ بجے جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’نشان کسوف و خسوف پر اعتراضات کا جواب‘‘ مکرم قاصد احمد صاحب، ’’بدظنی کے بارے میں حضرت مسیح موعودؑ کی تعلیمات‘‘ از مکرم وقاص احمد علی صاحب اور ’’حضرت مسیح موعودؑ کا دعویٰ اور جماعت کے قیام کی غرض‘‘از خاکسار۔

افطار کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں اور مہمانوں کی خدمت میں کھانا بھی پیش کیا گیا۔ کل حاضری ۱۹؍رہی۔

جلسہ یوم خلافت: مورخہ ۲۳؍مئی کو شام ساڑھے سات بجے جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، ترجمہ، حدیث اور نظم کے بعد مکرم وقاص احمد علی صاحب نے ’’حضرت خلیفۃالمسیح کے لیے دعا کن الفاظ میں کی جائے (از مضامین بشیر)‘‘ اور خاکسار نے ’’خلافت کی اہمیت اور برکات‘‘ کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ اختتامی دعا اور کھانے کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ حاضری ۲۰؍رہی۔

اس جلسہ سے قبل ایک تقریب آمین بھی منعقد ہوئی جس میں عزیزم فرید احمد، عزیزم مرید احمد، عزیزم لبید احمد اور عزیزہ عطیہ سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سننے کے بعد ان کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر شیرینی کا بھی انتظام تھا۔

(رپورٹ: عطاء الوحید منعم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ جرمنی کے زیر انتظام چوتھا دو روزہ یورپین ریفریشر کورس

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button