یورپ (رپورٹس)

لٹویا میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد اور دیگر پروگرامز

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لٹویا (Latvia)کو ۱۷؍نومبر ۲۰۲۵ء کو دارالحکومت ریگا (Riga)میں واقع مشن ہاؤس میں جلسہ سیرت النبیﷺ اور بعض دوسرے پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

سب سے پہلے مشن ہاؤس میں اجتماعی تہجد کا اہتمام کیا گیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی نفلی روزے کی تحریک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ليے اجتماعی سحری کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد سب احباب نے اکٹھےتلاوتِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔

شام کے وقت تمام احباب دوبارہ مشن ہاؤس میں جمع ہوئے اوراُن کے ليےاجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ نماز مغرب وعشاء جمع کرکے اداکی گئیں۔ شام سوا پانچ بجے خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت لٹویا) کی صدارت میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا آغاز ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم جاذب احمد شاہد صاحب نیشنل سیکرٹری تربیت اور صدر مجلس خدام الاحمدیہ لٹویا نے ’’نبی کریم ﷺ اور روزے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ دوسری تقریر مکرم فضل عمر شاہد صاحب نیشنل سیکرٹری مال وتحریک جدید و وقف جدید نے ’’رسول اکرم ﷺ اور نماز تہجد کی اہمیت‘‘ پر کی۔ اس کے بعد مکرم فرحان ملک نصیر صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو جماعت لٹویا نے ’’آنحضور ﷺ اور نمازِ جمعہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر تیسری تقریر پیش کی۔

ایک ڈچ نَومبائع Drs.Gerşom Qiprisçi صاحب نےبعض مغربی سکالرز کے حوالے سے نبی اکرم ﷺ پرجنگ وجدل کا الزام لگانے والے مخالفین اسلام کے اعتراضات کا ردّ کیا۔ جلسہ کے آخر پر خاکسار نے ’’رسول کریم ﷺ کی زندگی کا ایک دن‘‘ کے موضوع سےچند گزارشات پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ دعا کے ساتھ یہ بابرکت جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

جلسہ کے اختتام پر تمام حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا جو کہ لجنہ اماء اللہ لٹویا نے مشن ہاؤس میں ہی تیار کیا تھا۔ اس جلسہ میں ۲؍انصار، ۹؍خدام، ۴؍ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ۲؍اطفال شامل ہوئے۔ اس طرح جلسہ اور دوسرے تربیتی پروگراموں میں کُل۱۹؍افراد شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ اِن تمام پروگرامز کو ہرلحاظ سے بابرکت فرمائے اورجماعت احمدیہ لٹویا کی جلد جلدترقیات کے سامان پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جرمنی میں پروٹیسٹنٹ فرقے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا مسجد بشارت، اوسنابرک کا دورہ

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button