متفرق
عہدیدار کا مقام جماعت میں عہدیدار کا ہے
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۵؍دسمبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا:’’عہدیدار کا مقام جماعت میں عہدیدار کا ہے خواہ وہ چھوٹا عہدیدار ہے یا بڑا عہدیدار ہے۔ پھر قطع نظر اس کے کہ کسی کی خدمت کو لمبا عرصہ گزر گیا ہے یا کسی کی خدمت کو تھوڑا عرصہ گزرا ہے۔اگر کم عمر والے سے یا عہدے میں اپنے سے کم درجہ والے سے بھی ایسے رنگ میں کوئی گفتگو کرتا ہے جس سے سبکی کا پہلو نکلتا ہو…قطع نظر اس کے کہ کتنا Senior ہے اس کے خلاف بہر حال کارروائی ہو گی،تحقیق ہو گی۔‘‘ (مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)




