ارشادِ نبوی

گناہ سے سچی توبہ کرنے والا

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گناہ سے سچی توبہ کرنےو الا ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی کہ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ التَّوَّابِيْنَ وَ يُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِيْنَ (البقرۃ:۲۲۳) اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کر تا ہے۔ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! توبہ کی علامت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ندامت اور پشیمانی علامتِ توبہ ہے۔

(کنز العمال جزء ۴ صفحہ ۲۶۱ کتاب التوبۃ حدیث ۱۰۴۲۸ مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۹۸۵ء)

مزید پڑھیں: سود کی حرمت

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button