احمدیہ ہسپتال ٹلنڈنگ، گیمبیا میں میٹرنٹی وارڈ کا قیام و ترقیاتی منصوبے
مکرم تنویر احمد صاحب ڈاکٹر انچارج احمدیہ ہسپتال ٹلنڈنگ، گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ ہسپتال میں میٹرنٹی وارڈ چند ماہ قبل قائم کیا گیا تھا۔ اس وارڈ میں الگ سے آپریشن تھیٹر ے مورخہ ۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۵ء سے کام شروع کردیا ہے۔ خاکسار نے اس کی کامیابی اور بابرکت ہونے کےليے دعا کروائی۔ اللہ کے فضل سے یہ آپریشن تھیٹر کامیابی سے خدمت انسانیت میں مصروف ہے۔ اسی طرح آپریشن کےليے سامان بھی نیا خریدا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وارڈ میں چادریں، تکیے اور ان کے غلاف اور مریضوں کے آرام کےليے دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ اسی طرح وارڈ میں نئے incubators اور radiant warmers بھی حاصل کر ليے گئے ہیں۔ یہ سامان نومولود بچوں کی صحت اور طبی سہولتوں کے ليے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اسی طرح ایک نہایت تجربہ کار پبلک ہیلتھ آفیسر بھی میٹرنٹی وارڈ میں تعینات کیا گیا ہے جوکہ ویکسینیشن پروگرام کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے اور اس بات کی یقین دہانی کرائیں گے کہ والدہ اور بچوں کو بروقت ویکسینیشنکروائی جائے۔

اس کے علاوہ ہسپتال کے سٹاف میں سے ایک ٹیم بنائی گئی جس نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے ليے مختلف ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جن میں رجسٹریشن سے لے کر وارڈ نرسز کے ریفریشر کورس و دیگر شامل ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ہسپتال میں مریضوں کو جراثیم سے پاک اور صاف فضا کی اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭




