یورپ (رپورٹس)

جماعت Nijmegen، ہالینڈ کی سال ۲۰۲۵ء میں تبلیغی سرگرمیاں

جماعت احمدیہ Nijmegen، ہالینڈ کے لوکل سیکرٹری تبلیغ مکرم ظفر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہالینڈ کی جماعت نائمیخن(Nijmegen) کو دوران سال ۲۰۲۵ء ہر ماہ مختلف تبلیغی سرگرمیاں کرنے کی سعادت ملی۔ ان سرگرمیوں میں تبلیغی بک سٹال لگانا، متفرق زبانوں میں قرآن کی نمائش لگانا، پمفلٹس تقسیم کرنا اور گھروں میں پمفلٹس ڈالنا شامل ہے۔

اِن تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز یکم جنوری ۲۰۲۵ء کے وقارِ عمل سے ہوا جس میں جماعت Nijmegenنے شہر میں علی الصبح وقارِ عمل کیا۔اس وقارِ عمل کا متعدد مقامی اخبارات میں تذکرہ ہونے سے جماعت کا تعارف اور اسلام کی اصل پہچان مقامی لوگوں تک پہنچی۔

دورانِ سال گیارہ تبلیغی بک سٹال لگائے گئے، اسی طرح دو مرتبہ متفرق زبانوں میں قرآن کی نمائش لگائی گئی نیز اجتماعی اور انفرادی طور پر بھی احباب جماعت گھروں میں پمفلٹس ڈالتے رہے۔ ان تبلیغی مواقع پر تقریباً ۵۰؍قرآن کریم اور ۱۰؍ہزار سے زائد پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح اسلام اور احمدیت سے متعلق مختلف کتابچے ۳۰۰؍کی تعداد میں تقسیم کیے گئے۔

ان بابرکت مواقع پر آنے والے مسلم و غیر مسلم مہمانوں کے ساتھ ۱۳۰؍مکالمات ہوئے۔ ان مکالمات کے دوران اِن کے سوالات کے جواب دیے گئے۔ نیز حسبِ موقع مختلف افراد کو ان کی زبان کے مطابق جماعت کی ویب سائٹس کے متعلق آگاہ کیا جاتا رہا۔

محض خدا کے فضل سے ان پروگراموں کے ذریعے نہ صرف غیر مسلموں بلکہ مسلمانوں کو بھی حقیقی اسلام کی طرف بلایا گیا اور بیشتر غیر احمدی مسلمانوں نے ہمارے ان پروگراموں کو بہت پسند کیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جرمنی کے فرینکفرٹ شہر میں ڈائیلاگ مہم اور اسلام نمائش کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button