ارشادِ نبوی
جمعہ کے لیے پہلے آنے کی اہمیت
حضرت ابوہریرةؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر فرشتے مقرر ہوتے ہیں۔ وہ (مسجد میں) پہلے (آنے والے) پھر پہلے (آنے والے) کا (نام) لکھتے ہیں اور جب امام (خطبہ کےلیے آکر) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کردیتے ہیں اور خطبہ سننے کے لیے آجاتے ہیں۔
(صحیح مسلم کتاب الجمعۃ باب فضل التھجیر یوم الجمعۃ)
مزید پڑھیں: بھول کر کھانے پینے والا اپنا روزہ پورا کرے




