یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ جرمنی کی ماہ نومبر ۲۰۲۵ء کی مساعی

مکرم فاروق احمد چیمہ صاحب قائد عمومی مجلس انصاراللہ جرمنی ماہ نومبر ۲۰۲۵ء میں مجلس کے مختلف پروگراموں کی تفاصیل یوں تحریر کرتے ہیں۔

شجر کاری مہم: ماہ نومبر میں مجلس Bruchköbel, Hannover, Neuwied, Neuburg, Wittlich اور Raunheim Nord/Südمیں کل ۶؍پودے لگائے گئے۔ ان تقریبات میں ان شہروں کے میئرز نے بھی شرکت کی: Hannover, Bruchköbel, Neuburg, Wittlich, Raunheim اور Neuwied۔

میئر صاحبان کے ساتھ ان کی کابینہ کے ممبران بھی تشریف لائے اور ۲؍مجالس میں مقامی اخبارات کے نمائندگان بھی اِن تقریبات میں شامل ہوئے۔ ان پروگرامز میں کل ۱۱۵؍جرمن مہمانان نے شرکت کی۔

ناظمین اعلیٰ علاقہ جات اور زعمائے مجالس کے ساتھ کل ۹۱؍انصار نے ان مواقع پر شامل ہو کر خدمت کی توفیق پائی۔ مقامی مبلغین سلسلہ اور مرکز سے مکرم خواجہ رفیق احمد صاحب ایڈیشنل قائد ایثار بھی ان مواقع پر شامل ہوئےاور جماعت کا تعارف کروایا، تمام مہمانوں نے اس پروگرام کو بہت سراہا اور جماعت کو اس قسم کے پروگرام جاری رکھنے کا کہا۔ اللہ تعالیٰ کےفضل سے شجر کاری کے یہ پروگرام سارا سال جاری رہتے ہیں اور اس طرح جماعت کے تعارف کے مواقع میسر آتے رہتے ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

احمدیہ لنگر: مجلس انصاراللہ جرمنی کو شعبہ ایثار کے تحت ماہِ نومبر ۲۰۲۵ء میں کُل ۵۸۰۶؍بے گھر افراد کو کھانا تقسیم کرنے کا موقع ملا۔ اس سلسلے میں دورانِ ماہ ۱۸؍علاقہ جات کی ۷۱؍مجالس کے ۲۸۸؍انصار نے اپنی خدمات پیش کیں۔

ذہانت وصحت جسمانی: مجلس انصار اللہ جرمنی انصار بھائیوں کو جسمانی طور پر فعال رکھنے کے لیے دورانِ سال مختلف لیولز پر ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ اس سلسلہ میں ماہِ نومبر ۲۰۲۵ء میں جرمنی بھر کی ۶۵؍مجالس میں سپورٹس کے مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوا جس میں صفِ اوّل کے ۱۹۸؍اور صف دوم کے ۳۴۳؍انصار شامل ہوئے۔

ان ۵؍علاقوں میں علاقائی سطح پر سپورٹس ریلیاں منعقد ہوئیں جن میں کل ۴۱۷؍انصار شامل ہوئے: Hessen Süd West, Württemberg, Westfalen, Bayern اور Baden۔

احمدیہ چیریٹی واکس: ماہ نومبر ۲۰۲۵ء میں ایک چیریٹی واک مجلس Raunheim Nordاور Raunheim Südکو ملا کر منعقد کی گئی۔

اس چیریٹی واک میں مکرم بشیر احمد ریحان صاحب صدر مجلس انصار اللہ جرمنی اور شہر کے لارڈ میئر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مقامی چرچ کے نمائندگان بھی اس واک میں شامل ہوئے۔ ان معزز مہمانوں کے علاوہ ۳۵؍ جرمن احباب اس چیریٹی واک میں شامل ہوئے۔ مقامی طور پر انصار، خدام اور اطفال نے تقریباً ۱۲۰؍کی تعداد میں اس چیریٹی واک میں شرکت کی۔ ناظمِ اعلیٰ علاقہ اور مکرم ایڈیشنل قائد ایثار بھی اس موقع پر شامل ہوئے اور جماعت کا تعارف کروایا۔ زعمائے مجالس کے ساتھ مل کر ۲۰؍ سے زائدانصار نے ا س دوران مختلف شعبہ جات میں خدمت کی توفیق پائی۔

چیریٹی واک کے اختتام پر جمع ہونے والی رقم کے امدادی چیکس مقامی سماجی تنظیموں میں تقسیم کيے گئے۔ مقامی اخبارات اور میڈیا میں بھی اس چیریٹی واک کی تشہیر کی گئی اور مجلس انصاراللہ جرمنی کو کثیرتعداد میں جماعت کا پیغام جرمن احباب تک پہنچانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

تبلیغی سرگرمیاں:مجلس انصار اللہ جرمنی کو دورانِ سال مختلف تبلیغی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ اس سلسلہ میں جرمنی کے مختلف شہروں میں واقع چھوٹی لائبریریوں میں جماعتی کتب رکھوائی جاتی ہیں اور اس کے علاوہ مختلف مجالس میں بڑے بڑے پوسٹرز لگا کر معلوماتی سٹال لگائے جاتے ہیں۔ ان پوسٹرز پر اسلام کی امن پسند تعلیمات درج ہوتی ہیں۔ یہ پوسٹرز جرمن احباب کے لیے بہت دلچسپی کا موجب بنتے ہیں اور سارا دن ان سٹالز پر مہمان آکر اسلام سے متعلق اپنے سوالات کرتے ہیں۔ مبلغین سلسلہ بھی ان پروگراموں کے دوران ناظمینِ اعلیٰ علاقہ اور زعمائے مجالس کے ساتھ مل کر خدمت کی توفیق پا تے ہیں اور سٹالز پر آنے والے مہمانوں کے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔

اس سلسلہ میں ماہِ نومبر ۲۰۲۵ء کے دوران نمایاں کام کرنے والی مجالس میں Majlis Bad Segeberg, Baitul Rasheed, Essen, Freinsheim, Bad Camberg, Wiesbaden Mubarak Moscheeشامل ہیں۔ ان مجالس میں فلائر ز تقسیم کے پروگرامز کے دوران تقریباً ۸۰۰؍فلائرزتقسیم کيے گئے اور ۵؍چھوٹی لائبریریوں میں ۲۵۰؍کتب رکھوائی گئیں اور اس کے علاوہ بڑے پوسٹرز کے ساتھ ۴؍معلوماتی سٹال بھی لگائے گئے۔

نیز مورخہ ۱۶؍نومبر کو علاقہ Württemberg کی مجلس Ellwangen میں ایک تبلیغی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر کے میئر صاحب نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ مزید ۲۵؍جرمن مہمان بھی اس تبلیغی نشست میں شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ایک کامیاب تبلیغی پروگرام رہا۔ مکرم شارق احمد عامر صاحب (مربی سلسلہ)نے جماعت کا تعارف کروایا اور مہمانوں کے سوالات کے جواب دیے اور دورانِ سال منعقد ہونے والے مختلف جماعتی پروگراموں کی تفصیل بھی بتائی۔ میئر صاحب نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور جماعت کو اس قسم کے پروگرام کرتے رہنے چاہئیں اور اس قسم کے پروگرام لوگوں کے دلوں میں اسلام کے خلاف خدشات کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

وقارِعمل (قیادت ایثار):مجلس انصار اللہ کو دورانِ سال شہر ی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں وقارِعمل کی توفیق ملتی ہے۔ اس سلسلہ میں مورخہ ۲۹؍نومبر کو مجلس Gernsheim علاقہ Hessen Süd West نے اپنے شہر Gernsheimکے قبرستان میں وقارِ عمل کیا۔ اس پروگرام میں شہر کے میئر Herr Petersburger بھی شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں ناظمِ اعلیٰ علاقہ، مکرم ملک اویس احمد صاحب مبلغ سلسلہ، مکرم طاہر احمد بٹ صاحب صدر جماعت اور زعیم مجلس کے ساتھ مل کر ۵۵؍انصار نے حصہ لیا جبکہ متعلقہ محکمہ کے جرمن احباب نے بھی اس وقارِ عمل میں حصہ لیا۔

علاقائی سطح پر قرآن سیمینارز کا انعقاد:ماہِ نومبر۲۰۲۵ء میں علاقہ Badenمیں دو اور علاقہ Nordrheinمیں ایک تعلیم القرآن سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان سیمینارز میں مبلغین سلسلہ اوصاف قرآن کریم پر تقاریر کرتے ہیں اور انصار میں تلاوتِ قرآن کریم کی برکات کو اُجاگر کرتے ہیں۔

ماہِ نومبر ۲۰۲۵ء کے منعقدہ تینوںسیمینارز میں کل ۱۰۷۶؍انصار میں سے ۳۷۰؍انصار شامل ہوئے۔ ان سیمینارز میں خاکسار اور دیگر مرکزی نمائندگان نیز قائد صاحب تعلیم القرآن اور ناظمینِ اعلیٰ علاقہ شامل ہیں۔

(مرسلہ:عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: فضل ریجن، مجلس انصاراللہ یوکے کے نئے ریجنل دفتر کا افتتاح

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button