افریقہ (رپورٹس)

نائیجر کی اسلامی ایسوسی ایشن کے صدر سے جماعتی وفد کی ملاقات

مورخہ ۶؍مارچ ۲۰۲۶ء کو نائیجر کی اسلامی ایسوسی ایشن کے صدر جناب Djibril Soumaila Karantaصاحب سے جماعتی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران انہیں جماعت کا تعارف کروانے کا موقع ملا اورانہیں قرآن کریم فرانسیسی ترجمہ کے ساتھ اور کتاب ’’القول الصریح‘‘ بھی دی گئی۔

جماعتی وفد میں مکرم اسد مجیب صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجر کے علاوہ مکرم ممن بیلو صاحب نیشنل جنرل سیکرٹری اور مکرم محمد دانیال صاحب مبلغ سلسلہ نیامے ریجن شامل تھے۔ مکرم امیر صاحب کی طرف سے جماعت کا تعارف کروائے جانے کے بعد مڈل ایسٹ کے حالات حاضرہ اور اسلامی ممالک میں نااتفاقی کے حوالہ سے مکرم امیر صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو ایران اور مڈل ایسٹ میں ہورہا ہے، وہ مسلمانوں کے باہمی اختلافات نیز اتحاد کے فقدان اور اللہ تعالیٰ سے دوری کا نتیجہ ہے۔ ایسے حالات میں سب مسلمانوں کو دجالی طاقتوں کے خلاف متحد ہونا چاہيے اور عدل و انصاف کے قیام کے ليے کوشش کرنی چاہیے۔

بعد ازاں انہیں جماعتی مرکز میں افطار کی دعوت دی گئی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کیا اور کہا کہ وہ دیگر اسلامی فرقوں کے راہنماؤں کو بھی اپنے ہمراہ جماعتی مرکز میں افطار کےليے لے کر آئیں گے۔

(رپورٹ:کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت میلبرن اِیسٹ، آسٹریلیا میں رمضان کی مناسبت سےایک بین المذاہب سمپوزیم

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button